مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 423
مجموعه اشتہارات ۴۲۳ ۲۸۷ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ذكر المباهلة التي دعوت دوئى اليها مع ذكر الدعاء عليه و تفصيل ما صنع الله في هذا الباس بعد ما اشعناه في الناس اعلموا رحمكم الله، أن من نموذج نصرته تعالى، ومن شهاداته على صدقى، آية أظهرها الله تعالى لتأييدى، بإهلاك رجل اسمه دوئى۔ وتفصيل هذه الآية الجليلة، والمعجزة العظيمة، أنّ رجلا مسمّى بدوئى، كان في أمريكه من النصارى المتمولين، والقسيسين المتكبّرين۔ وكان معه زهاء مائة ألف من المريدين، وكانوا يُطيعونه كالعباد والإماء على منهج اليسوعيين۔ وكان كثير الشهرة في قومه وغير ترجمہ از مرتب۔ اس مباہلہ کا ذکر جس کی طرف میں نے ڈوئی کو بلایا ، اس کے خلاف دعا اور لوگوں میں اس کی اشاعت کے بعد اس معرکہ میں اللہ کے سلوک کی تفصیل اللہ تم پر رحم فرمائے جان لو کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کے بہت سے نمونوں اور میری صداقت کی شہادتوں میں سے ایک وہ نشان ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ڈوئی نامی شخص کو ہلاک کر کے میری تائید میں ظاہر فرمایا۔ اور اس جلیل القدر نشان اور عظیم معجزے کی تفصیل یہ ہے۔ ڈوئی نامی شخص امریکہ کے متمول عیسائیوں اور متکبر پادریوں میں سے ایک تھا۔ اور اس کے ساتھ قریباً ایک لاکھ مرید تھے ۔ اور وہ عیسائیوں کے طریق پر غلاموں ، اور لونڈیوں کی طرح اس کی اطاعت کرتے تھے۔ اور اسے اپنی قوم اور دوسرے لوگوں میں اتنی زیادہ شہرت حاصل تھی کہ اس کا ذکر