مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 422
کے ساتھ ہلاک ہو جائے گا چنانچہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا۔ا س سے زیادہ کھلا کھلا معجزہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو سچا کرتا ہے اور کیا ہوگا؟ اب وہی اِس سے انکار کرے گا جو سچائی کا دشمن ہوگا۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر میرزا غلام احمد مسیح موعود ازمقام قادیان ضلع گورداسپور پنجاب۔۷؍اپریل ۱۹۰۷ء