مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 400
مجموعه اشتہارات (۲۸۱) جلد سوم تازہ نشان کی پیشگوئی ( مندرجہ رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم ٹائیٹل پیج نمبر ۲) خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی وہ عام دنیا کے لئے ایک نشان ہوگا اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا۔ چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں گالیاں دے رہی ہیں اُس کی طرف سے ہے۔ مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے ۔ آمین المشتهر میرزاغلام احمد مسیح موعود (روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۸ )