مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 399
اس کے مقابل پر وہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میاں عبدالحکیم خان صاحب اسسٹنٹ سرجن پٹیالہ کی نسبت مجھے معلوم ہوئی۔جس کے الفاظ یہ ہیں۔خدا کے مقبولوں میں قبولیّت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔۱؎ ان پر کوئی عذاب نہیں آ سکتا۔فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۲؎ پر تونے وقت کو نہ پہچانا نہ دیکھا ۳؎ نہ جانا۔رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَ کَاذِبٍ۔اَنْتَ تَریٰ کُلّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ ۴؎ المشتھر۔میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیانی ۱۶؍ اگست ۱۹۰۶ء مطابق ۲۴؍ جمادی الثانی ۱۳۲۴ھ مطبوعہ انوار احمدیہ پریس قادیان دارالامان ( یہ اشتہار ۲۰×۲۶ ۴ کے ایک صفحہ پر ہے اور حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے۔) (روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۴۰۹ تا ۴۱۱)