مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 361 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 361

رفیقوں کو وہ کہا جو قرآن شریف میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ ۔۱؎ یعنی ان لوگوں کو اپنے گائوں سے باہر نکالو۔یہ تو طہارت اور تقویٰ لئے پھرتے ہیں۔یعنی ہمارے مخالف اَور اَور باتیں لوگوں کو کہتے ہیں۔پس خدا کا غضب اُن قوموں پر بھڑکا۲؎ اور اُن کو صفحہ زمین سے ناپد ید کر دیا۔پس گیا تم اُن لوگوں سے زیادہ سخت ہو۔یا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ سے مقابلے کا کچھ سامان موجود ہے اور اُن کے پاس موجود نہ تھا اور یا تم عذاب سے بَری کئے گئے ہو اور یا خدا تعالیٰ میں اب وہ عذاب دینے کی قوّت نہیں جو پہلے تھی۔مَیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس آنے والے نشان کے بعد جو مجھ کو قبول کرے گااس کا ایمان قابلِ عزت نہیں۔جس کے کان ہیں سُنے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا غضب زمین پر بھڑکا ہے کیونکہ زمین والوں نے میری طرف سے مُنہ پھیر لیا ہے۔پس جب ایک انسانی سلطنت عدول حکمی سے ناراض ہو جاتی ہے اور ہولناک سزا دیتی ہے، پھر خدا کا غضب کیسا ہو گا۔پس توبہ کرو کہ دن نزدیک ہیں۔اور اس بارے میں جو عربی میں مجھے وحی الہٰی ہوئی اس جگہ میں اس کو معہ ترجمہ لکھ کر اس اشتہار کو ختم کرتا ہوںاور وہ یہ ہے۔بخور آنچہ بخور انم۔لَکَ دَرَجَۃٌ فِی السَّمَآئِ وَ فِی الَّذِیْنَ ھُمْ یُبْصِرُوْنَ۔نَزَلْتُ لَکَ۔لَکَ نُرِیْ اٰیَاتٍ وَ نَھْدِمُ مَا یَعْمَرُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اﷲِ فَھَلْ اَنْتُمْ ۱؎ الاعراف : ۸۳ ۲؎ درحقیت اس حادثہ میںاس عادۃ اللہ کی مثال ڈپٹی عبد اللہ آتھم اور پنڈت لیکھرام ہیں عبد اللہ آتھم نے پیشگوئی کو سُن کر کوئی شوخی نہیں دکھلائی تھی بلکہ روتا رہا اس لئے خدا نے جو رحیم و کریم خدا ہے اس کی میعادمیں تاخیرڈال دی۔جیسا کہ پہلے الہام میں اس کا وعدہ تھا۔مگر لیکھرام نے شوخی دکھلائی اور پیشگوئی کو سُن کر بد زبانی میں بڑھ گیا اور ہر مجلس میں گالیاں دینا اپنا شیوہ اختیار کر لیا۔اس لئے غیور خدا نے اس کی اصل میعاد بھی پوری نہ ہونے دی اور ابھی پانچ برس ہی گزرے تھے جو اپنی سزا کو پہنچ گیا اور زبان کی چھرُی دوسرے رنگ میں اس کو لگ گئی۔منہ