مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 362

مُؤْمِنُوْنَ۔کَفَفْتُ عَنْ بَنِیْ اِسْرَآئِ یْل۔اِنَّ فِرْعَوْنَ وَ ھَامَانَ وَجُنُوْدَھُمَا کَانُوْا خَاطِئِیْنَ اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔یعنی جوکچھ میں تجھے کھلاتا ہوں وہ کھا۔تیرا آسمان پر ایک درجہ ہے۔اور نیز ان میں درجہ ہے جو آنکھیں رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔اور میں تیرے لئے زمین پر اُتروں گا تا اپنے نشان دکھلائوں ہم تیرے لئے زلزلہ کا نشان دکھلائیں گے اور وہ عمارتیں جن کو غافل انسان بناتے ہیں یا آیندہ بنائیں گے گرا دیں گے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک زلزلہ نہیں بلکہ کئی زلزلے ہوں گے جو عمارتوںکو وقتاً فوقتاً گرا ئیں گے۔اور پھر فرمایا کہ مَیں تیری جماعت کے لوگوں کو جو مخلص ہیں اور بیٹوں کا حکم رکھتے ہیں بچاؤں گا اس وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھے اسرائیل قرار دیا۔اور مخلص لوگوں کو میرے بیٹے۔اس طرح پر وہ بنی اسرائیل ٹھہرے۔اور پھر فرمایا کہ مَیں آخر کو ظاہر کروں گا کہ فرعون یعنی وہ لوگ جو فرعون کی خصلت پر ہیں اور ہا مان یعنی وہ لوگ جو ہا مان کی خصلت پر ہیں اور ان کے ساتھ کے لوگ جو اُن کا لشکر ہیں یہ سب خطا پر تھے۔اور پھر فرمایا کہ مَیں اپنی تمام فوجوں کے ساتھ یعنی فرشتوںکے ساتھ نشانوں کے دکھلانے کے لئے ناگہانی طور پر تیرے پاس آئوںگا یعنی اُس وقت جب اکثر لوگ باور نہیں کریں گے۔اور ٹھٹھے اور ہنسی میں مشغول ہو ں گے اور بالکل میرے کام سے بے خبر ہوں گے۔تب مَیں اُس نشان کو ظاہر کر دوں گا کہ جس سے زمین کانپ اُٹھے گی تب وہ روز دُنیا کے لئے ایک ماتم کا دن ہو گا۔مبارک وہ جو ڈریں اور قبل اس کے جو خدا کے غضب کا دن آوے تو بہ سے اس کو راضی کر لیں کیونکہ وہ حلیم اور کریم اور غفور اور تَوّاب ہے جیسا کہ وہ شَدِیْدُ العِقَاب بھی ہے۔یاد رہے کہ ان دونوں زلزلوں کا ذکر میری کتاب براہین احمدیہ میں بھی موجود ہے۔جو آج سے پچیس برس پہلے اکثر ممالک میں شائع کی گئی تھی۔اگرچہ اُس وقت اس خارق عادت بات کی طرف ذہن منتقل نہ ہو سکا۔لیکن اب پیشگوئیوں پر نظر ڈالنے سے بد یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئندہ آنے والے زلزلوں کی نسبت پیشگوئیاں تھیں جو اس وقت نظر سے مخفی رہ گئیں۔چنانچہ