مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 350
میں ہنگامہ برپا کرے اور خدا کی طرف سے ہو۔اور نہ کوئی ایسا مسیح آئے گا جو کسی وقت آسمان سے اُترے گا۔ان دونوں سے ہاتھ دھو لو۔یہ سب حسرتیں ہیں جو اس زمانہ کے تمام لوگ قبر میں لے جائیں گے۔نہ کوئی مسیح اُترے گا اورنہ کوئی خونی مہدی ظاہر ہو گا جو شخص آنا تھا وہ آ چکا۔وہ میں ہی ہوںجس سے خدا کا وعدہ پورا ہوا۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ خدا سے لڑتا ہے کہ تو نے کیوں ایسا کیا۔حالانکہ غلطیاں یہود سے بھی ہوتی رہی ہیں۔اور اُن کے علماء بھی پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ٹھوکر کھاتے رہے ہیں کہ سمجھا کچھ اور آخر ظاہر ہو گیا کچھ۔عزیزو!! شرم اور حیا کرو کہ خدا کے دن آ گئے اور آسمان تمہیں وہ کرشمے دکھا رہا ہے جن کی تمہارے آبائو اجداد کو خبر نہ تھی۔مبارک وہ جو میرے بارے میں ٹھوکر نہ کھاویں۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِاتَّبَعَ الْھُدٰی المشتھــــــــــــــــــــــــــــــر خاکسار مرزا غلام احمد ۵؍اپریل ۱۹۰۵ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان ( یہ اشتہار ۲۲×۱۸ ۲ کے ایک صفحہ پر ہے ) (الحکم مورخہ ۱۰؍اپریل ۱۹۰۵ء صفحہ ۸۔تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ ۷۵ تا ۷۸)