مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 334
چندہ میں وہ ضرورت پوری نہ ہو سکے۔لیکن اگر خدا کے فضل سے پوری ہو جائے تو پھر اس قطع برُید کی ضرورت نہیں۔اور مَیں نے جو یہ کہا کہ لنگر خانہ بھی ایک مدرسہ ہے یہ اس لئے کہ جو مہمان میرے پاس آتے جاتے ہیں جن کے لئے لنگر خانہ جاری ہے وہ میری تعلیم سُنتے رہتے ہیں اور مَیں یقین رکھتا ہوں کہ جو لوگ ہر وقت میری تعلیم سنتے ہیں خدا تعالیٰ اُن کو ہدایت دے گا اور اُن کے دلوں کو کھول دے گا اور اب میں اسی قدر پر بس کرتاہوںکہ جو مدعا مَیں نے پیش کیا ہے میری جماعت کو اُس کے پورا کرنے کی توفیق دے اور ان کے مالوں میں برکت ڈالے اور اس کارخیر کے لئے ان کے دلوںکو کھول دے۔آمین ثُمَّ آمین وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی الراقــــــــــــــــــــــــــــم میرزا غلام احمد ۱۶ ؍اکتوبر ۱۹۰۳ء نوٹ۔مدرسہ کے متعلق زر چندہ بنام خان صاحب محمد علی خان صاحب ڈائریکٹر و امین مدرسہ آنی چاہیے اور تعلیم طلباء کے متعلق تمام خط و کتابت مفتی محمد صادق صاحب سپرنٹنڈنٹ کالج تعلیم الاسلام سے ہونی چاہیے۔( یہ اشتہار ۲۰×۲۶ ۸ کے چار صفحات پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۵۸ تا ۶۴)