مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 318 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 318

سو میں تیرے منہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں نامرادی سے مروں۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ اپنی وحی سے مجھے تو نے وعدے دیئے ہیں ان وعدوں کو تو ضرور پورا کرے گا۔کیونکہ تو ہمارا خدا صادق خدا ہے۔اے میرے رحیم خدا اس دنیا میں میرا بہشت کیا ہے۔بس یہی کہ تیرے بندے مخلوق پرستی سے نجات پا جائیں سو میرا بہشت مجھے عطا کر۔اور ان لوگوں کے مردوں اور ان لوگوں کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کر دے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت اور دوسری پاک کتابوں نے بلایا ہے اس سے وہ بے خبر ہیں۔اے قادر کریم میری سن لے کہ تمام طاقتیں تجھ کو ہیں۔آمین ثم آمین‘‘ (منقول از ریویو آف ریلیجنزاردو جلد۶ نمبر۴ ماہ اپریل ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۴۲ تا ۱۴۵) ------------------------------ (نوٹ از مرتب) حضور کے اس اشتہار کا بھی امریکہ کے اخباروں میں بڑا چرچا ہوا۔آخر اس اشتہار کے جواب میں ڈوئی اشاروں اشاروں سے میدانِ مقابلہ میں آہی گیا۔اور ۲۶؍ستمبر ۱۹۰۳ء کو اپنے اخبار میں لکھا کہ ’’لوگ مجھے بعض اوقات کہتے ہیں کہ کیوں تم فلاں فلاں بات کا جواب نہیں دیتے کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا جواب دوں گا۔اگر میں اپنا پائوں ان پررکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں مگر میں ان کو حق دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں۔‘‘ اور ۱۲؍دسمبر ۱۹۰۳ء کو لکھا۔’’اگر میں خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں۔‘‘ (بحوالہ ریویو آف ریلیجنز اردو ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴۵۔۱۴۶) اس کے بعد ڈوئی کا جو عبرتناک انجام ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان کے مطابق اس پر خدائی قہری تجلی کے جو آثار نمایاں ہوئے ان کا مختصر تذکرہ بھی سن لیجیے۔(۱) اس کی پیدائش ناجائز نکلی۔اور ولد الحرام ثابت ہوا۔اخبار’’نیویارک ورلڈ‘‘میں ڈوئی کے سات