مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 293 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 293

مستقل قیام امن و عافیت کے لئے ایک تجویز پیش کردہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام چونکہ تقریب جلسہ تاجپوشی ہمارے شہنشاہ عالی جاہ ایڈورڈ قیصر کے درپیش ہے اور ہر ایک شخص پر جو زیرسایہ اس سلطنت پرُامن کے رہتا ہے واجب ہے کہ اس خوشی سے حصہ لے۔اور اس موقع پر اپنی خیرخواہی اور خلوص کا اظہار کرے سو میں جوایک گوشہ گزین انسان ہوں اور قبل اس کے جو واقعہ موت پیش آوے اُس پوشیدہ عالم کو دیکھ رہا ہوں جس کو اکثر دوسرے لوگ موت کے بعد دیکھیں گے۔اس لئے میری معرفت اور حقیقت شناسی نے جو انصاف اور حق پسندی کو چاہتی ہے مجھے تحریک کی ہے کہ نہایت یک رنگی اور دلی جوش سے اپنی مشرب اور طریق کے مطابق اس موقعہ پر وہ باتیں ظاہر کروں جن کے لئے میرا دل جوش مار رہا ہے اور جن کو اپنا فرض سمجھتا ہوں سو سب سے اوّل میں اپنی طرف سے اور اپنی جماعت کے منتخب لوگوں کی طرف سے جو میرے تخمینہ میں اب وہ برٹش انڈیا کی متفرق بلاد میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں۔حضرت شہنشاہ قیصر کو شکر سے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ دعائے خیر کرتا ہوں اور جناب الٰہی سے چاہتا ہوں کہ وہ قادر کریم جس کی بے انتہا طاقت نے ذرہ ذرہ پر قبضہ کر رکھا ہے اس شہنشاہ کو جس کی سلطنت امن بخش اور ہر ایک ظالم سے حفاظت کرتی ہے تمام مکروہاتِ زمانہ سے بچاوے اور فتح و ظفر نصیب کرے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اس بات کی توفیق دے کہ ہم سچے دل سے اس محسن