مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 292
تَلَقَّاھَاالنَّبِیُّوْنَ۔(ترجمہ)خدا جو رحمان ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے گا۔خدا کا امر آ رہا ہے۔تم جلدی نہ کرو۔یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔صبح پانچ بجے کا وقت تھا۔یکم جنوری ۱۹۰۳ء و یکم شوال ۱۳۲۰ھ روز عید جب میرے خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی۔اس سے پہلے ۲۵؍ دسمبر ۱۹۰۲ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور وحی ہوئی تھی جو میری طرف سے بطور حکایت تھی اور وہ یہ ہے۔اِنِّیْ صَادِقٌ وَ سَیَشْھَدُ اﷲُ لِیْ۔ترجمہ۔میں صادق ہوں صادق ہوں۔عنقریب خدا تعالیٰ میری گواہی دے گا۔یہ پیشگوئیاں بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا امر میری تائید میں ظاہر ہونے والا ہے جس سے میری سچائی ظاہر ہو گی۔اور ایک وجاہت اور قبولیت ظہو رمیں آئے گی اور وہ خدا تعالیٰ کا نشان ہو گاتا دشمنوں کو شرمندہ کرے۔اور میری وجاہت اور عزت اور سچائی کی نشانیاں دنیا میں پھیلاوے۔فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ المشـــــــــــــــــــــــــتھر میرزا غلام احمد قادیانی۔یکم جنوری ۱۹۰۳ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان (یہ اشتہار ۲۶×۸۲۰ کے ایک صفحہ پر ہے ) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۵۲)