مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 291

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وحی الٰہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت شائع کی جاتی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یاد رکھے اوّل ایک خفیف خواب میں جو کشف کے رنگ میں تھی مجھے دکھایا گیا کہ مَیں نے ایک لباس فاخرہ پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے۔پھر وہ کشفی حالت وحی الٰہی کی طرف منتقل ہو گئی۔چنانچہ وہ تمام فقرات وحی الٰہی کے جو بعض اس کشف سے پہلے اور بعض بعد میں تھے ذیل میں لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔یُبْدِ یْ لَکَ الرَّحْمَانُ شَیْئًا۔۱؎ اَتٰی اَمْرُ اﷲِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْہُ۔بَشَارَۃٌ ؎ چونکہ ہمارے ملک میں یہ رسم ہے کہ عید کے دن صبح ہوتے ہی ایک دوسرے کو ہدیہ بھیجا کرتے ہیں سو میرے خداوند نے سب سے پہلے یعنی قبل از صبح پانچ بجے مجھے اس عظیم الشان پیشگوئی کا ہدیہ بھیج دیا ہے۔اس ہدیہ پر ہم اس کا شکر کرتے ہیں اور ناظرین کو یہ بھی خوشخبری دیتے ہیں کہ عنقریب ہم ان نشانوں کے متعلق بھی اشتہار شائع کریں گے جو اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک گزشتہ تین سالوں میں ظہور میں آچکے ہیں۔منہ