مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 204

الکفروالایمان فیصلۃ القسمۃ۔وانزل معہ جندہ من اٰیاتہ وملا ئکۃ سماواتہ۔فالیوم یوم حرب شدید وقتال عظیم بین الداعی الی اللّٰہ وبین الداعی الی غیرہ۔انھا حرب ماسمع مثلھا فی اول الزمن ولا یسمع بعدہ۔الیوم لایترک الدجال المفتعل ذرۃ من مکائدہ الا یستعملھا۔ولاالمسیح المبتھل ذرۃ من الاقبال علی اللّٰہ والتوجہ الی المبدء الا ویستوفیھا۔ویحاربان حربًا شدیدًا حتی یعجب قوتھما وشدتھما کُلّ من فی السّمآء وتری الجبال قدمُ المسیح ارسخ من قدمھا۔والبحار قلبہ ارق واجرٰی من ماء ھا۔وتکون محاربۃ شدیدۃ وتنجّر الحرب الی اربعین سنۃ من یوم ظہور المسیح حتّی یُسْمع دُعاء المسیح لتقواہ و صدقہ۔وتنزل ملا ئکۃ النصرۃ ویجعل اللّٰہ الھزیمۃ علی الثعبان وفوجّہ منّۃ علٰی عبدہ۔فترجع قلوب الناس من الشرک الی التوحید ومن حب الشیطان الی حب بقیہ ترجمہ۔کا فیصلہ ہو اور اس کے ساتھ اﷲ تعالیٰ نے اپنے نشانات اور اپنے آسمان کے فرشتوں کے لشکر اُتارے۔پس آج سخت لڑائی کا دن ہے اور اﷲ تعالیٰ کی طرف پکارنے والے اور اس کے غیر کی طرف پکارنے والے کے درمیان ایک عظیم جنگ ہے۔یہ جنگ ایسی ہے کہ نہ پہلے زمانہ میں اس کی کوئی مثال سُننے میں آئی اور نہ اس کے بعد سُنی جائے گی آج مفتری دجّال اپنی کوئی تدبیر استعمال کئے بغیر نہیں چھوڑے گا اور تضرّع اور انکسار سے کام لینے والا مسیح اﷲ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے میں بھی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑے گا اور یہ دونوں(مسیح اور دجّال) شدید جنگ کریں گے یہاں تک کہ ان دونوں کی قوت آسمان میں رہنے والوں کو تعجب میں ڈال دے گی اور پہاڑ دیکھیں گے کہ مسیح کا قدم ان کے قدم سے زیادہ راسخ ہے۔اور سمندر دیکھیں گے کہ اس کا دل ان کے پانی سے زیادہ رقیق اور بہنے والا ہے اور لڑائی سخت ہو گی اور یہ لڑائی ظہور مسیح کے دن سے چالیس برس تک جاری رہے گی۔آخر مسیح کی دُعا۔اُس کے صدق اور تقوٰی کی وجہ سے سُنی جائے گی اور نصرت خداوندی کے فرشتے نازل ہوں گے اور اﷲ تعالیٰ اپنے بندہ پر احسان کرتے ہوئے اس اژدہا اور اس کی فوج کو شکست دے گا۔تب لوگوں کے دل شرک سے توحید کی طرف رجوع کریں گے اور شیطان سے محبت کرنے کی