مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 203
الطبعیۃ بعدما دعوا الی الوحدۃ القھریۃ۔وکان الناس مُفْترقین الی الفرق المختلفۃ۔والاٰراء المتنوعۃ۔والاھواء المتخالفۃ۔ومطیعین للحکومۃ الشیطانیۃ الدجالیۃ الظلمانیۃ۔وماکانوا منفکین حتی تنزل علیھم فوج من السکینۃ۔والشیطان الذی ھوثعبان قدیم ودجال عظیم ماکان مخلصھم من اسرہ۔وکان یرید ان یاکلھم کلھم ویجعلھم وقود النار لانہ نظر الٰی ایّامہ و رَأَی انہ مابقی من ایام الانظار الا قلیلا فخاف ان یکون من المغلوبین۔بمالم یکن من المنظرین اِلّا الٰی ھٰذا الحین فراٰی انہ ھالک بالیقین۔فاراد اَنْ یصول صولا ھو خاتم صولا تہ واٰخر حرکاتہ۔فجمع کلما عندہ من مکائدہ وحِیَلہ وسلاحہ وسائر الاٰلات الحربیّۃ۔فتحرک کالجبال السائرۃ۔والبحار الزاخرۃ بجمیع افواجہ لیدخل حمی الخلافۃ مع ذُرّیاتہ۔فعند ذالک انزل اللّٰہ مسیحہ من السماء بالحربۃ السماویۃ۔لیکون بین بقیہ ترجمہ۔لئے اس کے پہلے حصّہ کی مانند بناوے۔اور لوگ مختلف فرقوں اور قسما قسم کی آراء اور متضاد خواہشات میں بٹ چکے تھے اور وہ شیطانی دجّالی اور ظلمانی حکومت کے مطیع تھے اور وہ اس سے اس وقت تک ہٹے نہیں جب تک کہ ان پر سکینت کی فوج نازل نہ ہوئی۔اور شیطان جو قدیم اژدھا اور عظیم دجّال ہے ا س کی قید سے وہ مخلصی نہیں پا سکتے تھے۔اور وہ چاہتا تھا کہ انہیں سارے کا سارا کھالے اور انہیں آگ کا ایندھن بنا دے۔کیونکہ اس نے اپنے ایّام کی طرف نظر کی۔اور اس نے دیکھا کہ اب مہلت کی گھڑیوں کا کم حصّہ ہی باقی رہ گیا ہے پس وہ اس بات سے ڈرا کہ کہیں وہ مغلوب نہ ہو جائے کیونکہ اسے صرف اسی وقت تک کے لئے مہلت دی گئی تھی اور اس نے سمجھا کہ وہ اب یقینا ہلاک ہو جائے گا۔تب اس نے اپنا آخری حملہ کیا جو اس کا عظیم حملہ اور آخری حرکت تھی۔پس اس نے اپنی سب تدبیروں، حیلوں، ہتھیاروں اور سارے جنگی آلات کو جمع کیا اور متحرک پہاڑوں اور موجزن سمندروں کی طرح اپنی سب افواج سمیت حرکت کی تا وہ اپنی نسل کے ساتھ خلافت کے رمنہ میں داخل ہو جائے۔پس اس وقت اﷲ تعالیٰ نے اپنے مسیح کو حربہ سماوی دے کر آسمان سے نازل کیا تا کفر اور ایمان میں تقسیم