مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 166 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 166

لفظوں میں اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کی تصدیق کی۔اور ایک شخص حافظ محمد یوسف نام نے جو ضلعدار نہر ہیں بلاواسطہ مجھ کو یہ خبر دی۱؎ کہ مولوی عبداﷲ صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور آسمان سے قادیان پر گرا (یعنی اس عاجز پر) اور فرمایا کہ میری اولاد اس نُور سے محروم رہ گئی۔پھر حافظ محمد یوسف صاحب کا بیان ہے جس کو مَیں نے بلاکم و بیش لکھ دیا۔وَلَعْنَۃُ اﷲِ عَلَی الْـکَاذِبِیْنَ۔اور اس پر اور دلیل یہ ہے کہ یہی بیان دوسرے پیرایہ اور ایک دوسری تقریب کے وقت عبداﷲ صاحب موصوف غزنوی نے حافظ محمد یوسف صاحب کے حقیقی بھائی منشی محمد یعقوب صاحب کے پاس کیا اور اس بیان میں میرا نام لے کر کہا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے جو مجدّد آنے والا تھا وہ میرے خیال میں مرزا غلام احمد ہے۔یہ لفظ ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا۔اور کہا کہ شاید۲؎ اس نور سے مراد جو آسمان سے اُترتا دیکھا گیا مرزا غلام احمد ہے۔یہ دونوں صاحب زندہ موجود ہیں اور دوسرے صاحب کی بقیہ حاشیہ۔میں بھی اور ممکن نہیں کہ ہر جگہ سہو کاتب ہو۔غرض یہ خوب الہامات ہیں جو کبھی مولوی عبد اللہ صاحب کو جا پکڑتے ہیں اور کبھی خود ملہم صاحب کو اہانت کا وعدہ دیتے ہیں۔منہ ۱؎ حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر نے بہت سے لوگوں کے پاس مولوی عبداﷲ صاحب کے اس کشف کا ذکر کیا تھا۔ایسے ثبوت بہم پہنچ گئے ہیں کہ اب حافظ صاحب کو مجال گریز نہیں۔حافظ صاحب کی اب آخری عمر ہے۔اب ان کی دیانت اور تقویٰ آزمانے کے لئے ایک مدّت کے بعدہمیں موقعہ ملا ہے۔منہ ۲؎ یاد رہے کہ جب منشی محمد یعقوب صاحب برادر حقیقی حافظ محمد یوسف صاحب نے بمقام امرت سر بتقریب مباہلہ عبدالحق غزنوی مولوی عبداﷲ صاحب غزنوی کا یہ بیان لوگوں کو سُنایا تھا جو چار ۴۰۰سو کے قریب آدمی ہوں گے اس وقت انہوں نے شاید کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ رو رو کر اسی حالت میں ان کا منہ آنسوئوں سے تر تھا یقینی اور قطعی الفاظ میں بیان کیا تھاکہ مولوی عبداﷲ صاحب نے میری بیوی کی خواب سن کر فرمایا تھا کہ وہ نور جو خواب میں دیکھا گیا کہ آسمان سے نازل ہوا اور دنیا کو روشن کر دیا۔وہ مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔منہ