مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 128
اسی صورت میں متصور ہو گا کہ جبکہ مہر علی شاہ صاحب بجز ایک ذلیل اور قابل شرم اور رکیک عبارت اور لغو تحریر کے کچھ بھی نہ لکھیں سکیںاور ایسی تحریر کریں جس پر اہل علم تھوکیں اور نفرین کریں۔کیونکہ مَیں نے خدا سے یہی دعا کی ہے کہ وہ ایسا ہی کرے۔اور مَیں جانتا ہوں کہ وہ ایسا ہی کرے گا۔اور اگر مہر علی شاہ صاحب بھی اپنے تئیں جانتے ہیں کہ وہ مومن اور مستجاب الداعوات ہیں تو وہ بھی ایسی ہی دُعا کریں۔اور یاد رہے کہ خدا تعالیٰ اُن کی دُعا ہر گز قبول نہیں کرے گا۔کیونکہ وہ خدا کے مامور اور مرسل کے دشمن ہیں اس لئے آسمان پر ان کی عزت نہیں۔(مطبع ضیاء الاسلام قادیان) اس کمال پر مکتفی نہ رہنا بلکہ اوروں کو بھی اس کمال کے ساتھ ایمان لانے کی تکلیف دینے بھلا پھر علماء کرام کیسے خاموش بیٹھے رہیں۔آپ اپنے اشتہار میں جو کچھ بڑے زوروشور سے ارشاد فرما چکے ہیں۔اگر بلحاظ اس کے کچھ بھی لکھا جاوے۔تو داخل گستاخی اور موردعتاب اہل تہذیب نہیں ہو سکتا۔مگر تاہم لوگوں کی ہنسی سے شرم آتا ہے۔اس سے زیادہ آپ کی اوقات گرامی کی تضیع نہیں کرتا ہوں۔(یہ اشتہار خلافت لائبریری ربوہ میں موجود ہے۔)