مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 123
ہمارا اشتہار مَیں فیصلہ کے لئے ایک سہل طریق پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جو لوگ درحقیقت خدا تعالیٰ کے راستباز بندے ہیں ان کے ساتھ تین طور سے خدا کی تائید ہوتی ہے۔(۱)ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق یعنی مابہ الامتیاز رکھا جاتا ہے اس لئے مقابلہ کے وقت بعض امور خارق عادت ان سے صادر ہوتے ہیں جو حریف مقابل سے صادر نہیں ہو سکتے جیسا کہ آیت ۱؎ اس کی شاہد ہے۔(۲) ان کو علم معارف قرآن دیا جاتاہے اور غیر کو نہیں دیا جاتا۔جیسا کہ آیتلَا۲؎ اس کی شاہد ہے۔(۳) اس کی دعائیں اکثر قبول ہوجاتی ہیں اور غیر کی اس قدر نہیں ہوتیں جیسا کہ آیت اُ ۳؎ اس کی گواہ ہے۔سو مناسب ہے کہ لاہور میں جو صدر مقام پنجاب ہے صادق اور کاذب کے پرکھنے کے لئے ایک جلسہ قرار دیا جائے اور اس طرح پر مجھ سے مباحثہ کریں کہ قرعہ اندازی کے طور پر قرآن شریف کی کوئی سورۃ نکالیں اور اس میں چالیس آیت یا ساری صورت (اگر ۱ ؎ الانفال : ۳۰ ۲؎ الواقعۃ : ۸۰ ۳؎ المومن : ۶۱ پیرمہر علی شاہ صاحب کا جواب مجھ کو دعوت حاضری جلسہ منعقدہ لاہور مع شرائط مجوزہ مرزا صاحب بسروچشم منظور ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ مرزا صاحب بھی میری ایک ہی گزارش کو بسلک شرائط مجوزہ کے منسلک فرماویں گے۔وہ یہ ہے کہ پہلے مدعی مسیحیت و مہدویت و رسالت لسانی تقریر سے بمشافہ حصار جلسہ اپنے دعوے کو بپایۂ ثبوت پہنچا دے گا۔بجواب اس کے نیاز مند کی معروضات عدیدہ کو حضرات حاضرین خیال فرما کر اپنی رائے ظاہر فرماویں گے۔مجھ کو شہادت و رائے تینوںعلماء کرام مجوزہ مرزا صاحب (یعنی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی و مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی و مولوی عبد اللہ