مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 112 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 112

جو چالیس سے کم نہ ہوں اور اس صورت میں ان سے بپابندی شرائط مذکور بالا مقابلہ کیا جائے گا۔(۱۰) اگر اشتہار ہذاکے شائع ہو نے کی تاریخ سے جو ۲۲؍ جولائی ۱۹۰۰ء ہے ایک ماہ تک نہ پیرمہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اس میدان میں حاضر ہونے کے لئے کوئی اشتہار نکلا اور نہ دوسرے مولویوں کے چالیس کے مجمع نے کوئی اشتہار دیا تو اس صورت میں یہی سمجھا جائے گا کہ خدا تعالیٰ نے اُن سب کے دلوں میں رُعب ڈال کر ایک آسمانی نشان ظاہر کیا کیونکہ سب پر رُعب ڈال کر سب کی زبان بند کر دینا اور ان کی تمام شیخیوں کو کچل ڈالنا یہ کام بجز الہٰی طاقت کے کسی دوسرے سے ہر گز نہیں ہو سکتا۔وَتِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ مِنَ الْاَشْرَاطِ الَّتِیْ اَرَدْنَا ذِکْرَھَا۔اب مَیں ذیل میں ان حضرات مولوی صاحبان کے نام لکھتا ہوں جو اس مقابلہ کے لئے بشرط شمولیت پیر مہر علی شاہ صاحب یا بشرط مجمع چالیس بُلائے گئے ہیں۔اور اگر ان کے سوا اہل پنجاب اور ہندوستان میں سے یا اُن عربوں میں سے جو نزیل برٹش انڈیا ہوں اس ملک کے کسی گوشہ میں اور مولوی صاحبان موجود ہوں جو مکذّب ہوں تو وہ بھی اس اشتہار میں ایسے ہی مدعو ہیں جیسے یہ لوگ ہیں اور حضرات موصوفین کے نام یہ ہیں۔۱ مولوی محمد صاحب لدھیانہ ۸ مولوی غلام حسن صاحب سیالکوٹ ۲ مولوی عبدالعزیز صاحب برادر ۹ مولوی محمد خلیل احمد صاحب مولوی محمد صاحب لدھیانہ انبیٹھہ ضلع سہارنپور ۳ مولوی محمد حسن صاحب رئیس لدھیانہ ۱۰ مولوی شاہ محمد حسین صاحب ۴ مولوی مشتاق احمد صاحب صابری محب الٰہی سنبل مراد آباد انبیٹھوی مدرس لدھیانہ ۱۱ مولوی نذیر احمد خان صاحب دہلوی ۵ مولوی شاہد ین صاحب مفتی لودھیانہ سابق ڈپٹی کلکٹر پنشنر سرکار نظام ۶ مولوی معظم الدین صاحب ۱۲ مو لوی عبداللطیف صاحب امروہی مرولہ والہ ضلع شاہ پور ڈاکخانہ کوٹ مومن مدرس مدرسہ اودے پورمیواڑ۔راجپوتانہ ۷ مولوی عبد اللہ صاحب چکٹرالوی ۱۳ مولوی ولی محمد صاحب جالندھری معرفت میاںمحمد چٹو صاحب ساکن لاہور ساکن پتارہ