مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 82

مجموعہ اشتہارات ۸۲ جلد دوم سکرتری کے حوالہ کر دیں گے اور ان کو اختیار ہوگا کہ ایک نقل اس کی اپنے پاس بھی رکھیں۔(۱۲) بارہویں یہ کہ جس صاحب کی کوئی تحریر قواعد منضبطہ بالا کی رُو سے نہ ہو، وہ کسی تقریر کرنے کے مجاز نہ ہوں گے اور نہ ان کا حق ہوگا کہ آمد و رفت کا کرایہ طلب کریں۔ہاں ان کی مہمانداری اور عزت اسی طرح کی جائے گی جیسا کہ اور مہمانوں کی۔(۱۳) تیر ہوئیں یہ کہ یہ بات ہمارے ذمہ ہوگی جو اُن تمام تقریروں کو چھاپ کر ایک جلد میں شائع کر دیں اور وہ تمام تقریریں ہمارے سکرٹری کے حوالہ کر دی جائیں گی۔(۱۴) چودہویں یہ کہ ہر ایک صاحب جو جلسہ مذہب میں تقریر کرنے کی غرض سے شامل ہونا چاہیں۔اُن کو چاہیے کہ اپریل ۹۶ ء کے اخیر تک ہم کو اپنے اس ارادہ سے اطلاع دے دیں۔اور اگر کسی ایک قوم کی طرف سے ایسی درخواست کرنے والے کئی صاحب ہوں گے تو ان میں سے صرف ایک ایک ایسا شخص انتخاب کیا جائے گا جو اس قوم کی کثرت رائے سے تجویز کیا گیا ہو۔(۱۵) پندرہویں یہ کہ جب یہ تصفیہ ہو چکے گا کہ مذہبی تقریروں کے لیے فلاں فلاں صاحب مقرر ہوئے تو پھر ایک دوسرے اشتہار سے اس جلسہ کی تاریخ کو شائع کیا جائے گا۔مگر وہ تاریخ کم سے کم چھ ماہ بعد تصفیہ مذکورہ سے ہوگی۔لہذا یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ ہر ایک دین کے بزرگ فاضل اس کی طرف متوجہ ہوں اور بغرض احقاق حق اور ہمدردی بنی نوع قواعد متذکرہ بالا کو مد نظر رکھ کر اس جلسہ میں شامل ہونے کے لیے ہمیں اطلاع بخشیں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں اپنے عنایت نامحات سے اپنے ارادہ سے جلد مطلع فرماویں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ جلسہ اظہار حق کے لیے بہت مؤثر ہو گا۔اس میں ہر ایک فریق تہذیب اور نرمی سے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے گا۔دوسرے مذہب سے کچھ سروکار نہیں ہوگا۔میں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت امن اور اطمینان سے ہوگا۔مگر میں دوبارہ اس بات کو یاد دلانا مناسب سمجھتا ہوں کہ چونکہ غرض اظہار حق ہے۔اس لیے مناسب ہے پر جلسہ ایک ماہ تک رہے دُنیا کے ادنی ادنی مقدمات جب عدالتوں میں دائر ہوتے ہیں تو حکام وقت تحقیق اور تفتیش کی غرض سے کئی مہینوں کے بعد ایک پیچیدہ مقدمہ کو فیصلہ کرتے ہیں۔مگر دین کے