مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 78
مجموعہ اشتہارات ZA جلد دوم نادر نادر اور نفیس نفیس گھڑیاں مل سکتی ہیں۔حفظ صحت کے لیے انواع اقسام کی ادویہ میسر آسکتی ہیں۔ہر یک انسان اپنے ہم مشربوں پر اگر چہ زمین کے کنارہ پر ہوں اطلاع پا سکتا ہے۔ہر یک شخص اپنے مذہب کے عارفوں سے پورے طور پر مشورہ لے سکتا ہے۔ایک جگہ بالمشافہ گفتگو کرنے کے لیے مشرق اور مغرب کے آدمی بڑی آسانی سے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔چند گھنٹے میں صدہا کوس کا سفر طے ہو سکتا ہے۔ہر یک مذہب میں کتابیں اس قدر تالیف ہو گئی ہیں جن کا شمار صرف خدا تعالیٰ کو معلوم ہے۔علاوہ ان سب باتوں کے ہر یک قوم میں قدرتی طور پر مذہب کے بارہ میں ایک جوش بھی پایا جاتا ہے۔مذہبی تحقیق کے لیے غیبی تحریک سے ایک ہوا چل رہی ہے۔تمام راہیں کھل گئیں ہیں۔تمام مشکلات حل کر دی گئی ہیں۔مختلف زبانوں کا علم لوگوں میں بڑھتا جاتا ہے گویا خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمام قوموں کو ایک قوم بناوے۔سو یہ بات بالکل سچ ہے کہ اگر ان تمام وسائل کو احقاق حق کے لیے احسن طور پر استعمال میں لایا جاوے اور تمام قوموں کے اکابر دین اور صاحبانِ معرفت نیک نیتی سے حق کے ظاہر ہونے کے لیے ایک جگہ مل کر کوشش کریں اور تعصبات سے دُور ہو کر بھائیوں کی طرح باہمی اتفاق سے اپنے اپنے دین اور کتاب کی خوبیاں آہستگی اور ٹھنڈے دل سے ایک دوسرے پر ظاہر کریں تو کچھ تعجب نہیں کہ اس اتفاق کی برکت سے بچے مذہب کے انوار لوگوں پر ظاہر ہو جاویں۔اور یہ بات نہایت قابل افسوس ہوگی کہ جب اس قدر وسائل اظہار حق کے خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے موجود کر دیئے ہیں تو ہم ان خدا داد نعمتوں سے کچھ بھی فائدہ نہ اُٹھا دیں اور ایسی تجویزیں نہ سوچیں جو بذریعہ استعمال ان وسائل کے اظہار حق کے لیے مدد دے سکتے ہیں۔اور ایسے حیلے بجا نہ لاویں جو بنی نوع کی ہمدردی کے لیے نہایت مؤثر ہوں بلکہ اس صورت میں ہم بڑے گنہ گار ٹھہریں گے اگر ہم ان خدا داد نعمتوں کا قدرنہ کریں اور عملی طور پر خلق اللہ کو ان کا فائدہ نہ پہنچاویں اور یونہی غفلت سے ان تمام نعمتوں کو ضائع کر دیں۔اور اپنی بنی نوع کی ہمدردی سے لا پرواہی اختیار کریں لہذا اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے میں نے یہ تجویز کی ہے کہ اس کام کے انجام دینے کے لیے ایک مہذبانہ جلسہ مذاہب متفرقہ کا اسی جگہ یعنی قادیان ضلع گورداسپور پنجاب میں انعقاد پاوے اور اس جلسہ کے متعلق جو قواعد ہیں جن کی پابندی ہر