مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 79

مجموعہ اشتہارات ۷۹ جلد دوم ایک فریق کو ضروری ہوگی تفصیل ذیل ہیں۔(۱) اول یہ کہ جہاں تک ممکن ہو اس جلسہ پر ہر ایک قوم کے اکابر علماء میں سے ایک نامی فاضل تشریف لاویں۔یعنی (۱) موسوی مذہب کا ایک فاضل اور (۲) عیسائی مذہب کا ایک فاضل اور (۳) آریہ مذہب کا ایک فاضل اور (۴) مجوسی مذہب کا ایک فاضل اور (۵) برہمو مذہب کا ایک فاضل اور (۶) جین مذہب کا ایک فاضل اور (۷) بدھ مذہب کا ایک فاضل اور (۸) سناتن دھرم کا ایک فاضل اور (۹) دہریوں میں سے ایک فلاسفر اور ہماری طرف سے ہم۔(۲) دوسرے یہ کہ بزرگان مذاہب کا تعہد مہمانداری اخیر تک ہمارے ذمہ رہے گا اور وہ پاک چیزیں جن پر شرع اور تہذیب کا اعتراض نہ ہو۔ہر ایک فریق کے مذہب کے موافق اُن کے لیے میسر کر دی جائیں گی۔(۳) تیسرے یہ کہ ان بزرگوں کی آمد ورفت کا کرایہ اگر وہ آپ ادا کرنے میں خوشی ظاہر نہ کریں ہمیں دینا ہوگا اور جو کرایہ قادیان تک پہنچنے کے لیے کافی متصور ہوگا، اسی قدر آمد ورفت کے حساب سے دیا جائے گا۔اور ان میں سے ہر ایک صاحب اختیار رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قوم سے جس قدر آدمی چاہیں ساتھ لے آویں مگر ہماری طرف سے صرف ایک شخص کے حساب سے ان کو کرایہ دیا جائے گا اور مہمانداری میں بھی حفظ انتظام کے لیے یہی قاعدہ ملحوظ رہے گا اور جو بزرگ آمد و رفت کا کرایہ ہم سے طلب کرنا چاہیں ان پر لازم ہو گا کہ وہ پہلے سے اطلاع دے دیں تا اِن مصارف کا گل روپیہ ایک جگہ جمع رہ کر ہر یک خواستگار کو رخصت کے وقت دیا جائے۔(۴) چوتھے یہ کہ فروکش ہونے کے مکانات کا کرایہ بھی ہمارے ذمہ رہے گا۔اور اس کا تمام انتظام بھی جو رہنے کے لیے کافی ہو ہمیں ہی کرنا ہوگا۔(۵) پانچویں یہ کہ یہ جلسہ برابر ایک ماہ تک رہے گا اور مہینہ کے تین دن تمام تقریر کرنے والوں میں مساوی طور پر تقسیم کئے جائیں گے مثلاً اگر تقریر کرنے والے دس ہوں گے تو ہر ایک متکلم کے حصے میں تین تین آئیں گے۔اور اگر چھ ہوں گے تو پانچ پانچ دن حصہ میں آئیں گے۔