مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 55
مجموعہ اشتہارات ۱۴۰ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ إنَّمَا الأعْمَالُ بالنِّيَّاتِ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب ایڈیٹر اشاعۃ السنہ بٹالہ نے ہمارے اس خط کے جواب میں جو ہم نے ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء کو بمراد دستخط کرانے مسلمانوں کے درخواست توسیع دفعه ۲۹۸ پر معه درخواست مذکور کے شائع کیا تھا اور مولوی صاحب موصوف کی خدمت میں بھی اس غرض کے لیے رجسٹری کرا کر بھیجا گیا تھا۔آپ نے ایک مختصر رسالہ میں جو زرد کاغذ پر چھپا ہے بڑی مضبوطی اور استقلال سے یہ وعدہ کیا ہے کہ ” اس خدمت کا بیڑا اٹھانے کے لیے ہم حاضر ہیں بشرطیکہ آپ اپنا قدم بیچ سے نکال دیں اور اپنا اور اپنے گروہ کا استعفا بذریعہ اخبارات و اشتہارات مشتہر کر دیں۔پھر ے نوٹ۔یہ رسالہ مولوی محمد حسین صاحب کا فضل الہی چٹھی رساں کی معرفت ہم کو ملا۔مولوی صاحب نے اپنے اس کو ورقہ رسالہ میں جو میری طرف بھیجا اپنے ہی ہاتھ سے ۲۰ غلطیاں نکال کر نہایت بدشکل کر دیا۔عربی لفظوں کی غلطیوں میں تو خیر معذور تھے۔مگر ساتھ اس کے اردو کی غلطیاں بھی جائے تعجب ہے۔اب بہتر ہے کہ اس رسالہ کو وہ دوبارہ چھپوا دیں تا کہ کسی کو بدظنی کا موقعہ نہ ملے۔مولوی صاحب کو لفظی غلطیاں تو رسالہ کے چھپنے کے بعد یاد آگئیں۔مگر اس درایت کی غلطی پر وہ مطلع نہ ہو سکے، کہ فَاحْسِنُ مَعَهُمُ کے معنے اُلٹے سمجھ لیے۔کیا اس کے یہ معنے پروه ہیں کہ نیکی کرنے والوں کو نیکی سے ہٹا کر ان کے کام کی آپ خواہش کریں یا یہ کہ وہ بھی کریں اور آپ بھی اُن کے شریک ہو جا ئیں۔منہ