مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vi of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page vi

و اور وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزی میں ترجمہ کروا کر حکومت ہند کے برطانوی افسروں کو احمد یہ جماعت کے قیام کے مقاصد اور عقاید سے متعارف کرانے کے لئے شائع فرمائے تھے۔ان میں سے بعض وہ انگریزی اشتہارات بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے تو شائع نہیں ہوئے مگر حضور کی نگرانی میں میمورنڈم کے طور پر جماعت کی طرف سے شائع ہوتے رہے۔چونکہ یہ جماعتی تاریخ کا قیمتی سرمایہ تھا اس لئے ان کو محفوظ کرنے کے لئے انہیں موجودہ ایڈیشن کی تیسری جلد میں شامل کیا جارہا ہے۔اسی طرح اس مجموعہ میں ایسے اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تو نہیں لیکن جماعت کی تاریخ میں ان کی خاص اہمیت ہے مثلاً حضرت صوفی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کا وہ اشتہار جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی ماموریت سے پہلے حضور کی تصنیف براہین احمدیہ کی تائید میں لکھا تھا اور جس میں وہ فرماتے ہیں۔سب مریضوں کی ہے تمہی یہ نگاہ تم مسیحا بنو خدا کے لئے اس ایڈیشن کی تیاری میں مولوی فضل کریم صاحب تبسم سابق مبلغ افریقہ۔مقصود احمد صاحب قمر۔مبارک احمد صاحب نجیب اور مولوی سلطان احمد صاحب شاہد نے مختلف خدمات سرانجام دی ہیں اور محترم حبیب الرحمن صاحب زیروی نے نایاب اردو اور انگریزی اشتہارات کی تلاش میں بہت مدددی ہے۔احباب ان سب کو اپنی دعاؤں میں یا در ھیں۔والسلام سید عبدالحی ناظر اشاعت