مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 579
مجموعہ اشتہارات ۲۱۹ ۵۷۹ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتهار ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا اور نیز ان لوگوں کا جواب جنہوں نے نامنہمی سے اس پیشگوئی کے پورا ہونے سے انکار کیا ہے۔اس بات کی زیادہ تصریح کی ضرورت نہیں کہ میں نے ایک پیشگوئی مولوی محمد حسین بٹالوی اور اس کے دور فیقوں کی نسبت اپنے اشتہار مجریہ ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی تھی جس کا خلاصہ یہی تھا که مولوی محمد حسین بٹالوی نے جو اپنی قلم سے انواع واقسام کے بہتانوں سے میری ذلت کی ہے اور نیز اسی قسم کی ذلت بیجا تحریروں سے جعفر زٹلی اور ابو الحسن تبتی اپنے دوستوں سے کرائی ہے۔یہ کارروائی اس کی جناب الہی میں مورد اعتراض ہو کر مجھے الہام ہوا ہے کہ جس قسم کی اس نے میری ذلت کی اور مذکورہ بالا دو اپنے دوستوں سے کرائی اسی قسم کی ذلت اس کی بھی ہو جائے گی۔یہ الہام ہزاروں انسانوں میں شائع ہوا۔یہاں تک کہ اسی کی بناء پر ایک مقدمہ میرے پر ہو کر اس بہانہ سے عدالت تک بھی اس الہام کی شہرت ہو گئی مگر افسوس کہ اب تک بعض کو نہ اندیش اور نادان دوست محمد حسین کے محض خلاف واقعہ طور پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور جو پیشگوئی