مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 578
مجموعہ اشتہارات ۵۷۸ جلد دوم اگلوانے کی کوشش کی اور اس کی اراضی مملوکہ کو نیلام کرا کر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں غبن کی خبر بھجوا کر نوکری سے موقوف کرایا۔اس لئے ہندوستان کے جملہ اصحاب جرائد کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ اس اعلان کو قومی خدمت سمجھ کر چار مرتبہ متواتر اپنے اخبارات میں مشتہر فرمائیں اور جس وقت ان کو معلوم ہو کہ فلاں شخص کی معرفت اس قدر رو پیہ چندہ کا بھیجا گیا تو اس کو اپنے جریدہ میں مشتہر کرا ئیں اور نام مع عنوان کے ایسا مفصل لکھیں کہ بشرط ضرورت اس سے خط و کتابت ہو سکے اور ایک پر چہ اس جریدہ کا خاکسار کے پاس بمقام قاہرہ اس پتہ سے روانہ فرماویں۔حافظ عبدالرحمن الہندی الامرتسری۔سکہ جدیدہ۔وکالہ صالح آفندی قاہرہ (ملک مصر ) المشـ تهر میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱۸ نومبر ۱۸۹۹ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۹۱ تا ۱۰۰) سمعيل