مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 571
مجموعه اشتہارات ۵۷۱ جلد دوم رومی سلطنت ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو پیشگوئی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہو گئی۔ میں نے اپنے اشتہار ۲۴ فروری مئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ رومی سلطنت میں جس قدر لوگ ارکان دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مضر ہے کیونکہ ان کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا باعث جیسا کہ میں نے اسی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ تفصیل لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ ایک شخص مستمی حسین یک کامی واکس تو نصل مقیم کرانچی قادیان میں میرے پاس آیا جو اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہر کرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی نسبت یہ خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اوّل درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت اور امانت میں دونوں مقدس وجود اور سراپا نیکی اور راست بازی کا تدین اور خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں بلکہ جیسا کہ پرچہ اخبار ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لاہور میں لکھا ہے اس شخص کی ایسی ایسی لاف و گزاف سے لوگوں نے اس کو نائب حضرت سلطان روم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ بزرگوار محض اس غرض سے لاہور وغیرہ نواح اس ملک میں تشریف لائے ہیں کہ تا اس ملک کے غافلوں کو اپنی پاک زندگی کا نمونہ دکھلاویں اور تا لوگ ان کے مقدس اعمال کو دیکھ کر ان کے نمونہ پر اپنے تئیں بناویں اور اس تعریف میں یہاں تک اصرار کیا گیا تھا کہ اسی ایڈیٹر ناظم الہند نے اپنے پرچہ مذکورہ یعنی ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء کے پر چہ میں جھوٹ اور بے شرمی کی کچھ بھی پرواہ نہ کر کے یہ بھی شائع کر دیا تھا کہ نائب خلیفة اللہ سلطان روم جو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں یہ اس لئے قادیان میں بُلائے