مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 570 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 570

مجموعه اشتہارات ۵۷۰ جلد دوم انكم رأيتم آيات الله ثم نبذتم دلائل الحق وراء ظهوركم و اعرضتم عنها متعمدين وقد كنتم منتظرين مجدّدًا من قبل فاذاجاء داعى الله فوليتم وجوهكم مستكبرين۔أتنتظرون مجدّدًا هو غيرى و قد مرّ على رأس المائة من سنين۔وقد مُلئت الارض جورًا و ظلما و سبق مساجد الله مايُعبد في ديور الضالين۔ففكروا في انفسكم أتجعلون رزقكم انكم تكذبون الصادقين انكم كفرتم بمسيح الله و آياته وماكان لكم ان تتكلموا فيه و فيها الاخائفين۔بقیہ ترجمہ۔یقینا تم نے اللہ کے نشانات کو دیکھا پھر تم نے حق کے دلائل کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا اور تم نے جانتے بوجھتے ہوئے ان سے اعراض کیا حالانکہ اس سے پہلے تم ایک مجدد کے منتظر تھے پس جب اللہ کی طرف سے بلانے والا آیا تو تم نے تکبر کرتے ہوئے اس سے اپنے منہ پھیر لئے کیا تم میرے علاوہ کسی اور مجدد کی انتظار میں ہو حالانکہ صدی شروع ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اور زمین ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی اور جو کچھ گمراہوں کے دیر و معبد میں ہوتا ہے اللہ کی مساجد اس میں سبقت لے گئی ہیں۔پس تم اپنے نفسوں کے بارہ میں غور کرو کیا تم نے بچوں کو جھٹلانا اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔یقینا تم نے اللہ کے مسیح اور اُس کے نشانات کا انکار کیا ہے حالانکہ تمہیں مسیح اور اس کے نشانات کے بارہ میں ڈرتے ڈرتے ہی کلام کرنا چاہیے تھا۔