مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 569 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 569

مجموعہ اشتہارات ۲۱۸ ۵۶۹ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتهار ايها الناس قد ظهرت آیات الله لتائیدی و تصدیقی و شهدت لى شهداء الله من تحت ارجلكم و من فوق رؤوسكم و من يمينكم و من شمالكم و من انفسكم و من آفاقكم فهل فيكم رجل امين و من المستبصرين۔اتقوا الله و لا تكتموا شهادات عيونكم و لاتؤثروا الظنون على اليقين ولا تقدموا قصصًا غير ثابتة على مارأيتم بـأعـيـنـكـم ان كنتم متقين۔واعلموا ان الله يعلم بما في صدوركم ونياتكم ولا يخفى عليه شيء من حسناتكم وسيِّئَاتكم وان الله عليم بما في صدور العالمين ا ترجمہ از ناشر۔اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے نشانات میری تائید اور میری تصدیق کے لیے ظاہر ہوئے ہیں اور اللہ کے گواہوں نے تمہارے پاؤں کے نیچے سے اور تمہارے سروں کے اوپر سے اور تمہاری دائیں طرف سے اور تمہاری بائیں طرف سے اور تمہارے نفوس میں سے اور تمہارے آفاق میں سے میرے لئے گواہی دی ہے۔پس کیا تم میں سے کوئی شخص امین یا بصیرت رکھنے والوں میں سے ہے۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنی آنکھوں کے مشاہدات کو مت چھپاؤ اور ظنون کو یقین پر ترجیح نہ دو۔اگر تم متقی ہو تو اپنی چشم دید باتوں پر غیر مصدقہ قصے کہانیوں کو مقدم نہ کرو اور یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تمہارے سینوں اور نیتوں میں ہے اور تمہاری نیکیوں اور برائیوں میں سے کوئی بھی اس پر مخفی نہیں اور اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے جو تمام جہانوں کے سینوں میں ہے۔