مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 560
مجموعہ اشتہارات ۲۱۶ جلد دوم ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ تُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کبھی نصرت نہیں ملتی در مولیٰ سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اُس کے عالی بار کہ تیک خد پسندوں کو یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اس سے قربت کو اسی کے ہاتھ کو ڈھونڈ و جلاؤ سب کمندوں کو اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی طلب کرنے کے لئے ایک دُعا اور حضرت عزت سے اپنی نسبت آسمانی فیصلہ کی درخواست اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر وقد وس حی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابدالا با دمبارک ہے۔تیری قدرت کے کام کبھی رک نہیں سکتے۔تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔تو نے ہی اس چودہویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اٹھ کہ میں نے تجھے اس زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لئے اور اسلام سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ کرنے کے لئے چنا اور تو نے ہی مجھے کہا کہ تو میری نظر میں منظور ہے۔میں اپنے عرش پر تیری تعریف کرتا ہوں اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ " تو وہ مسیح موعود ہے جس کے وقت کو ضائع نہیں کیا جائے گا اور تو نے ہی مجھے مخاطب کر کے کہا کہ ” تو مجھ سے ایسا ہے کہ جیسا کہ میری تو حید اور