مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 559
مجموعہ اشتہارات ۵۵۹ جلد دوم نے دلوں پر تسلط کیا اور تسلط سے پھر یہ عزیز کی کیفیت پیدا ہوئی سوخدا تعالیٰ نے مجھ کو دکھلایا کہ ایسا ہی ہوگا۔اور ایک نشان دلوں کو پکڑنے والا اور دلوں پر قبضہ کرنے والا اور دلوں پر تسلط رکھنے والا ظاہر ہوگا جس کو سلطان کہتے ہیں۔اور اس سلطان سے پیدا ہونے والا عزیز ہو گا۔یعنی عزیز ہونا سلطان کا لازمی نتیجہ ہوگا کیونکہ نتیجہ بھی عربی زبان میں بچہ کو کہتے ہیں۔فقط تعداد ۱۰۰۰ الراق مرزا غلام احمد از قادیاں ۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں (ضمیمہ تریاق القلوب نمبر ۴۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰۱ تا ۵۰۶)