مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 551
مجموعہ اشتہارات ۵۵۱ جلد دوم صاحب اہل مقدرت ہوں اور کوئی بڑی رقم بھیجنا چاہیں تو بہتر ہے کہ وہ بذریعہ تار بھیج دیں کہ تینوں شاخوں کے سوا اور کئی شاخیں مصارف کی بھی ہیں جیسا کہ مدرسہ کی شاخ جس کو محض اس غرض سے قادیان میں قائم کیا گیا ہے کہ تالڑ کے اپنی ابتدائی حالت میں ہی راہ راست سے واقفیت پیدا کر لیں اور نادان مولویوں یا پادریوں کے پنجہ میں نہ پھنس جاویں۔اور ایسا ہی وہ دوسری تمام شاخیں ہیں جن کا ذکر میرے رسالہ فتح اسلام میں ہے۔لیکن یہ اشتہار بالفعل انہی تینوں شاخوں کے لئے جن کی سخت ضرورتیں پیش آ گئی ہیں شائع کیا جاتا ہے۔اب جو شخص صدق دل سے ہماری تحریر کی اطاعت کرنا چاہے اس کو چاہیے ہمارے اس اشتہار کی تعمیل میں ایک ذرہ توقف نہ کرے اور موجودہ مشکلات کے دُور کرنے کے لئے جو کچھ اس سے ہو سکے اور جو کچھ بن پڑے مگر خدا کے علم سے خوف کر کے بلا توقف اس کو بھیج دے۔یہ سچ ہے کہ یہ دن ایام قحط ہیں اور ہماری جماعت کے اکثر افراد ستقیم الحال اور نادار اور عیال دار ہیں مگر خدا کی راہ میں صدق دل سے خدمت کے لئے حاضر ہو جانا ایک ایسا مبارک امر ہے جو درحقیقت اور تمام مشکلات اور آفات کا علاج ہے۔پس جس کو یقین ہے کہ خدا بر حق ہے اور دین و دنیا میں اس کی عنایات کی حاجت ہے اس کو چاہیے کہ اس مبارک موقع کو ہاتھ سے نہ دے اور بخل کے دق میں مبتلا ہو کر اس ثواب سے محروم نہ رہے۔اس عالی سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے وہی لائق ہے جو ہمت بھی عالی رکھتا ہو اور نیز آئندہ کے لئے ایک تازہ اورسچا عہد خدا تعالیٰ سے لے کر حتی الوسع بلا ناغہ ہر ایک مہینہ میں اپنی مالی امداد سے ان دینی مشکلات کے رفع کرنے کے لئے سعی کرتا رہے گا۔یہ منافقانہ کام ہے کہ اگر کوئی مصیبت پیش آوے تب خدا اور اہل خدا یاد آ جائیں۔اور جب آرام اور امن دیکھیں تو لا پرواہ ہو جائیں۔خداغنی بے نیاز ہے اس سے ڈرو اور اُس کا فضل پانے کے لئے اپنے صدق کو دکھلاؤ۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔والسلام ۴۷ را کتوبر۱۸۹۹ء را قم مرزا غلام احمد از قادیان (مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان) تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۶۱ تا ۷۵)