مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 546
مجموعہ اشتہارات ۵۴۶ جلد دوم میر اور میاں محمد علی صاحب ملہم لاہور اور شیخ غلام نبی صاحب تاجر راولپنڈی اور سید امیر علی شاہ صاحب ملہم اور سید امیر علی شاہ صاحب سارجنٹ اور با بوتاج دین صاحب اکو نٹنٹ لا ہور اور حبى فِی اللہ حکیم سید حسام الدین صاحب سیالکوٹی جو میرے پرانے دوست ہیں۔اور منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر بمبئی اور مولوی غلام امام صاحب برہما ملک آسام اور مولوی سید محمد احسن صاحب امرو به ضلع مراد آباد اور سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹی اور خلیفہ نور دین صاحب ہیں جو بھی محض اللہ ایک خدمت پر مامور ہو کر کشمیر بھیجے گئے تھے۔اور چند روز ہوئے جو فائز المرام ہو کر واپس آگئے ہیں اور اسی طرح اور بہت سے مخلص ہیں مگر افسوس کہ اگر میں ان کے نام لکھوں تو یہ اشتہار اشتہار نہیں رہے گا۔ان سب کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کو دونوں جہان کی خوشی عطا کرے۔جو کچھ وہ خدا کے لئے کرتے ہیں یا آئندہ کریں گے وہ سب خدا تعالیٰ کی آنکھ کے نیچے ہے۔مگر بطور شکر احسان باری تعالیٰ کے اس بات کا ذکر کرنا واجبات سے ہے کہ میرے اہم کام تحریری تالیفات میں خدا تعالیٰ کے فضل نے مجھے ایک عمدہ اور قابل قدر مخلص دیا ہے یعنی عزیزی میاں منظور محمد کا پی نویس جو نہایت خوشخط ہے جو نہ دنیا کے لئے بلکہ محض دین کی محبت سے کام کرتا ہے اور اپنے وطن سے ہجرت کر کے اسی جگہ قادیان میں اقامت اختیار کی ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کی بڑی عنایت ہے کہ میری مرضی کے موافق ایسا مخلص سرگرم مجھے میسر آیا ہے کہ میں ہر ایک وقت دن کو یا رات کو کاپی نویسی کی خدمت اس سے لیتا ہوں۔اور وہ پوری جان فشانی سے خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے لئے اس خدمت کو انجام دیتا ہے۔یہی سبب ہے کہ اس روحانی جنگ کے وقت میں میری طرف سے دشمنوں کو شکست دینے والے رسالوں کے ذریعہ سے تاڑ تاڑ مخالفوں پر فیر ہورہے ہیں۔اور در حقیقت ایسے مؤید اسباب میتر کر دینا یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔جس طرف سے دیکھا جائے تمام نیک اسباب میرے لئے میتر کئے گئے ہیں۔اور تحریر میں مجھے وہ طاقت دی گئی کہ گویا میں نہیں بلکہ فرشتے لکھتے جاتے ہیں گو بظاہر میرے ہی ہاتھ ہیں۔دوسری شاخ اخراجات کی جس کے لئے ہر وقت میری جان گدازش میں ہے سلسلہ تالیفات