مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 514
مجموعہ اشتہارات ۵۱۴ جلد دوم اپنے اصل معنے کے رو سے پوری بھی ہوگئی کیونکہ محمد حسین نے مع اپنے گروہ کے جوفتولی کفر کا میری نسبت دیا تھا اور میرا نام دجال اور کذاب اور مفتری رکھا تھا ایسا ہی اس کی نسبت اُس کے ہم مشرب علماء نے فتویٰ دے دیا۔یعنی اس کی وجہ اُس فہرست انگریزی کے نکلنے کے بعد جس میں اس نے مہدی کے آنے کی احادیث کو غلط اور نادرست لکھا ہے اس کی نسبت اسی کی قوم کے مولویوں نے صاف طور پر لکھ دیا کہ وہ کافر اور کذاب اور دجال ہے۔سو وہ فقرہ الہامی جس میں لکھا تھا کہ ظالم کو ذلت اسی قسم کی پہنچے گی جو اس نے مظلوم کو پہنچائی ہو اور وہ بعینہ پورا ہو گیا۔کیونکہ محمد حسین اپنی منافقانہ طبیعت کی وجہ سے جس کا وہ قدیم سے عادی ہے گورنمنٹ کو یہ دھوکا دیتا رہا کہ وہ اس خطر ناک اور خونی مہدی کا منکر ہے جس کے آنے کے لئے وحشیانہ حالت کے مسلمان منتظر ہیں۔مگر تمام مولویوں کو یہ کہتا رہا کہ میں اس مہدی کا قائل ہوں جیسا کہ تم قائل ہو۔اور یہ اس کا طریق نہایت قابل شرم تھا۔جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اس کو ذلیل کیا۔اگر وہ دل کی سچائی سے ایسے خطرناک مہدی کے آنے کا منکر ہوتا تو میری نظر میں اور ہر ایک منصف کی نظر میں قابل تعریف ٹھیرتا۔لیکن اس نے ایسا نہ کرتا اور نفاق سے کام لیا۔اس لئے الہام کے مطابق اس کی ذلت ہوئی اور جس اعتقاد کی وجہ سے قوم کی نظر میں مجھے اس نے کافر ٹھیرایا اور میرا نام دقبال اور ملحد اور مفتری رکھا اب وہی القاب قوم کی طرف سے اس کو بھی ملے۔اور بالکل الہام کے منشاء کے موافق پیشگوئی اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء پوری ہوگئی کیونکہ جیسا کہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں پیشگوئی میں ذلت کے لفظ کے ساتھ مثل کی شرط تھی سو اُس شرط کے موافق الہام پورا ہو گیا اور اب کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں رہی۔میں حکام انصاف پسند سے چاہتا ہوں کہ ذرا ٹھہر کر سوچ کر اس مقام کو پڑھیں یہی وہ مقام ہے جس پر غور کرنا انصاف چاہتا ہے۔اصل جواب اسی قدر ہے جو میں نے عرض کر دیا۔لیکن اس وقت یہ بھی ضروری ہے کہ دوسرے حملوں کا دفعیہ بھی جو الزام کو قوت دینے کے لئے پیش کئے گئے ہیں گزارش کر دوں۔منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ عدالت میں میری نسبت یہ الزام پیش کیا گیا ہے کہ گویا میری قدیم سے یہ عادت