مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 515 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 515

مجموعہ اشتہارات ۵۱۵ جلد دوم ہے کہ خود بخود کسی کی موت یا ذلت کی پیشگوئی کیا کرتا ہوں اور پھر اپنی جماعت کے ذریعہ سے پوشیدہ طور پر اس کوشش میں لگا رہتا ہوں کہ کسی طرح وہ پیشگوئی پوری ہو جائے۔گویا میں ایک قسم کا ڈا کو یا خونی یار ہرن ہوں۔اور گویا میری جماعت بھی اس قسم کے اوباش اور خطر ناک قسم کے لوگ ہیں جن کا پیشہ اس قسم کے جرائم ہیں۔لیکن میں عدالت پر ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام سراسر افتراء سے ضمیر کیا گیا ہے اور نہایت بُری طرح میری اور میری معزز جماعت کی ازالہ حیثیت عرفی کی گئی ہے میں اس وقت کو زیادہ بیان کرنا غیر محل سمجھتا ہوں، لیکن عدالت پر واضح کرتا ہوں کہ میں ایک شریف اور معزز خاندان میں سے ہوں۔میرے باپ دادے ڈاکو اور خونریز نہ تھے اور نہ کبھی کسی عدالت میں میرے پر کوئی جرم ثابت ہوا۔اگر ایسے بد اور ناپاک ارادہ سے جو میری نسبت بیان کیا گیا ہے ایسی پیشگوئیاں کرنا میرا پیشہ ہوتا تو اس بیس برس کے عرصہ میں جو براہین احمدیہ کی تالیف سے شروع ہوا ہے۔کم سے کم دو تین سو پیشگوئی موت وغیرہ کی میری طرف سے شائع ہوتی حالانکہ اس مدت دراز میں بجز ان دو تین پیشگوئیوں کے ایسی پیشگوئی اور کوئی نہیں کی گئی۔میں عرض کر چکا ہوں کہ یہ پیشگوئیاں لیکھر ا اور عبد اللہ آ تھم کے بارے میں میں نے اپنی پیش دستی سے نہیں کیں بلکہ ان دونوں صاحبوں کے سخت اصرار کے بعد ان کی دستخطی تحریریں لینے کے بعد کی گئیں اور لیکھرام نے میری اشاعت سے پہلے خودان پیشگوئیوں کو شائع کیا تھا اور میں نے بعد میں شائع کیا۔چنانچہ لیکھرام کو اپنی کتاب تکذیب صفحہ ۳۳۲ میں اس بات کا اقرار ہے کہ وہ پیشگوئیوں کے لیے دو ماہ تک قادیان میں ٹھہرا رہا اور اس نے خود پیشگوئی کے لئے اجازت دی اور اپنی دستخطی تحریر کر دی وہ اس صفحہ میں میری نسبت یہ بھی لکھتا ہے کہ وہ موت کی پیشگوئی کو ظاہر کر نانہیں چاہتے تھے جب تک اجازت نہ ہو۔اور پھر اسی صفحہ میں اپنی طرف سے اجازت کا اعلان کرتا ہے۔اس کی کتاب موجود ہے۔یہ مقام پڑھا جائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے میری اشاعت سے پہلے میری پیشگوئی کی آپ اشاعت کر دی ہے اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم کی ایک تحریر مثل مقدمہ ڈاکٹر کلارک کے ساتھ شامل ہے اور لیکھرام کی خط و کتابت جو مجھ سے ہوئی اور جس اصرار سے اپنے لئے اُس