مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 506 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 506

مجموعہ اشتہارات ۲۰۷ جلد دوم بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پنجاب اور ہندوستان کے اُن مولویوں کی ایمانداری کا نمونہ جنہوں نے میری نسبت کفر کا فتویٰ دیا تھا۔خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی استاد شیخ ابوسعید محمد حسین بٹالوی کے تقویٰ اور دیانتداری کی حقیقت اور ابوسعید محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کا گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو صریح جھوٹ بول کر سخت دھوکہ دینا اور اُس کی اور اُس کے گروہ کی اس قابل شرم کا روائی سے اُس میری پیشگوئی کا پورا ہوتا جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی گئی تھی۔یعنی یہ پیشگوئی کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمُ ذِلَّةٌ۔مَالَهُمْ مِنَ اللهِ مِنْ عَاصِمٍ۔یعنی فریق ظالم کو اسی قسم کی ذلت پہنچے گی جو اس نے فریق مظلوم کو پہنچائی ہو۔مبادا دلِ آن فرومایه شاد که از بهر دنیا دہد دیں بہار اس بات سے تو ہم کو بہت خوشی ہوئی کہ مولوی نذیر حسین دہلوی اور عبد الجبار غزنوی اور عبد الحق غزنوی اور رشید احمد گنگوہی اور دوسرے علماء ان کے ہم مشربوں نے مولوی حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنه کو جس نے مہدی خونی کے آنے کی نسبت حضور گورنمنٹ عالیہ میں اپنا انکار ظاہر کیا بوجہ ا ترجمہ۔خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا۔