مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 503 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 503

مجموعہ اشتہارات ۵۰۳ جلد دوم کہ جب میں نے ایسے مہدی سے انکار کیا تو مجھے کافر اور دجال ٹھیرانے میں اب تک برابر کوششیں ہو رہی ہیں اور جب محمد حسین نے نفسانی طمع کے لئے ایسے مہدی سے انکار کیا تو اس کے ساتھ برابر میل ملاقات جاری رہے۔آپ لوگ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ میں منافقوں اور کافروں کو ایک ہی جگہ جمع کروں گا۔پس اب آپ لوگوں کو ڈرنا چاہیے کہ اس فتویٰ کے بعد خاموشی اختیار کر کے منافقوں کے ذیل میں نہ آجائیں۔وَقَالَ اللهُ تَعَالَى - إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ۖ اگر ممکن ہو تو محمد حسین کا دامن اس الزام سے اسی کے صریح اقرار سے پاک کرنا چاہیے۔ورنہ بآواز بلند اپنے فتویٰ کی جابجا اشاعت کرنی چاہیے۔خاص کر مولوی نذیر حسین دہلوی کہ اب قبر میں پاؤں لٹکائے ہوئے ہیں بڑے الزام کے نیچے ہیں کیونکہ انہوں نے اس استفتاء میں موٹی قلم سے یہ فتویٰ دے دیا ہے کہ ایسا شخص مفتری کذاب اور دائرہ اہل سنت سے خارج ہے۔اب چاہیے کہ وہ اس فتوے کے بعد محمد حسین اپنے شاگرد سے پورا فیصلہ کریں۔یا اس سے تو بہ نامہ لیں اور شائع کریں اور یا اس کا وہ عقیدہ جواہل حدیث کا اجماعی عقیدہ ہے اس کی قلم سے لکھوا کر شائع کرا دیں تا گورنمنٹ بھی اُس کے منافقانہ حالات سے دھو کہ میں نہ رہے۔اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بات نہ ہو تو اپنے فتوے کو اس کی نسبت عام طور پر شائع کر دیں۔اور اگر ایسا نہ کریں تو پھر یا درکھنا چاہیے کہ وہ اپنی ریش سفید کو منافقانہ سیاہی کے ساتھ قبر میں لے جاویں گے۔بالآخر ہم مردانہ طور پر اپنا اعتقاد ظاہر کرتے ہیں کہ یہ خیالات ان تمام مولویوں کے کہ خونی مہدی کسی وقت آنے والا ہے جو بنی فاطمہ میں سے ہوگا اور وہ جبر کے ساتھ دین کو غالب کرے گا اور خلیفہ یعنی بادشاہ ہوگا بالکل لغو اور باطل اور جھوٹا عقیدہ ہے جو قرآن اور احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوسکتا۔بلکہ یہ ثابت ہے کہ ایسے زمانہ میں جبکہ خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی۔اور غفلت پھیل جائے گی۔تب حضرت عیسی علیہ السلام کے اخلاق پر اور بروزی طور پر ایک شخص آئے گا النساء : ١٤٦