مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 488
مجموعہ اشتہارات ۴۸۸ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ایک پیشگوئی کا پورا ہونا اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ اس میں یہ بیان ہے کہ پیشگوئی مندرجہ اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ ء جس کا خلاصہ یہ تھا کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ آج پوری ہو گئی۔اس پیشگوئی کا حاصل مطلب یہی تھا کہ فریق ظالم نے فریق مظلوم کو جس قسم کی ذلت پہنچائی ہے اسی قسم کی ذنت فریق ظالم کو پہنچے گی کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔سو وہ ذلت فریق ظالم کو پہنچ گئی۔آج میں اس خدائے قادر قدوس کے ہزار ہزار شکر کے بعد جو مظلوموں کی فریاد کو پہنچتا اور سچائی کی حمایت کرتا اور اپنے پاک کلمات کو پورے کرتا ہے، عام مسلمانوں اور دوسرے لوگوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ جو میں نے مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کے مقابل پر اس کی