مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 487 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 487

مجموعہ اشتہارات ۴۸۷ جلد دوم قیمت لے لے چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے انہوں نے کتابیں بھیج دیں اور قیمت واپس لے لی اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا مگر پھر بھی ہم نے قیمت دے دی۔اور کئی دفعہ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہم ایسے کمینہ طبعوں کی ناز برداری کرنا نہیں چاہتے اور ہر ایک وقت قیمت واپس کر دینے پر طیار ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع لوگوں سے خدا تعالیٰ نے ہم کو فراغت بخشی۔مگر پھر بھی اب مجدد اہم یہ چند سطور بطور اشتہار لکھتے ہیں کہ اگراب بھی کوئی ایسا خریدار چھپا ہوا موجود ہے کہ جو غائبانہ براہین کی توقف کی شکایت رکھتا ہے تو وہ فی الفور ہماری کتابیں بھیج دے ہم اس کی قیمت جو کچھ اس کی تحریر سے ثابت ہوگی اس کی طرف روانہ کر دیں گے اور اگر کوئی باوجود ہمارے ان اشتہارات کے اب اعتراض کرنے سے باز نہ آوے تو اس کا حساب خدا تعالیٰ کے پاس ہے۔اور شہزادہ صاحب یہ تو جواب دیں کہ انہوں نے کونسی کتاب ہم سے خریدی اور ہم نے اب تک وہ کتاب پوری نہ دی اور نہ قیمت واپس کی۔یہ کس قدر نا خدا ترسی ہے کہ بعض پر کینہ ملانوں کی زبانی ہے تحقیق اس بات کو سننا اور پھر اس کو بطو ر اعتراض پیش کر دینا۔الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان یہ اشتہا رایام اصلح اردو طبع اوّل کے صفحہ ۱۷۳ ۷۴ اپر درج ہے ) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۲،۴۲۱)