مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 486
مجموعہ اشتہارات ۴۸۶ جلد دوم واپسی قیمت براہین احمدیه قولہ۔براہین احمدیہ کا بقیہ نہیں چھاپتے۔اقول۔اس توقف کو بطور اعتراض پیش کرنا محض لغو ہے۔قرآن شریف بھی باوجود کلام الہی ہونے کے تئیس برس میں نازل ہوا۔پھر اگر خدا تعالیٰ کی حکمت نے بعض مصالح کی غرض سے براہین کی تکمیل میں توقف ڈال دی تو اس میں کونسا حرج ہوا۔اور اگر یہ خیال ہے کہ پیشگی خریداروں سے رو پی لیا گیا تھا تو ایسا خیال کرنا بھی حمق اور نا واقعی کے باعث ہوگا۔کیونکہ اکثر براہین احمدیہ کا حصہ مفت تقسیم کیا گیا ہے اور بعض سے پانچ رو پید اور بعض سے آٹھ آنہ تک قیمت لی گئی ہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں جن سے دس روپے لئے گئے ہوں اور جن سے پچیس روپے لئے گئے وہ صرف چند آدمی ہیں۔پھر باوجود اس قیمت کے جو اس حصص براہین احمدیہ کے مقابل پر جو منطبع ہو کر خریداروں کو دیئے گئے ہیں کچھ بہت نہیں ہے بلکہ عین موزوں ہے۔اعتراض کرنا سراسر کمینگی اور سفاہت ہے۔لیکن پھر بھی ہم نے بعض جاہلوں کے ناحق کے شوروغوغا کا خیال کر کے دومرتبہ کے اشتہار دے دیا کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں ہمارے حوالے کرے اور اپنی ے یہ عنوان مضمون کی مناسبت سے حضرت میر قاسم علی صاحب نے قائم کیا ہے۔اصل کتاب میں کوئی عنوان نہ تھا۔(عبد اللطیف بہاولپوری ) دیکھئے جلد اول صفحه ۴۲۳ اشتہار نمبر ۱۰۵ (مرتب)