مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 443

مجموعه اشتہارات ۴۴۳ جلد دوم ہوں گے۔(الیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ) اور دستخط میں ہمارا نام مع تاریخ ہوگا۔اور اب جو چند کتابیں لحل ١٨٩٧ء جیسے کتاب ایام اصبح اردو و فارسی اور کتاب ترغیب المؤمنین اور کتاب فریا در داور کتاب نجم الهدى زیر تالیف ہیں۔یہ ابھی تک شائع نہیں ہوئیں۔جب یہ شائع ہوں گی تو دستخط اور مہر کے ساتھ شائع کی جائیں گی۔اور ان کتابوں میں سے جو کتاب بغیر دستخط اور مُہر کے کسی کے پاس پائی جائے تو اس کو مسروقہ سمجھنا چاہیے۔اور ایسا آئیندہ جو کتاب اگست ۱۸۹۸ء کے بعد کی نئی تصنیف نکلے اس کے لئے بھی یہی قاعدہ تصور کرنا چاہیے یعنی مہر اور دستخط دونوں کا ہونا ضروری ہو گا اور جس کتاب پر جو اس تاریخ سے بعد کی تالیف ہو مُہر اور دستخط دونوں نہ ہوں گے یا اُن میں سے صرف مُہر ہی ہوگی تو وہ بہر حال مسروقہ قرار دی جائے گی۔یادر ہے کہ مُہر اور دستخط پہلے صفحہ پر ہوں گے جہاں سے مضمون شروع ہوتا ہے۔المشـ مرزا غلام احمد از قادیان ۲۰ ستمبر ۱۸۹۸ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان تهر یہ اشتہار ۲۳ کے ایک صفحہ پر ہے ) تعداد ۷۰۰ تبلیغ رسالت جلد ۷ صفحه ۵۰،۴۹) اسمعیل