مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 444
مجموعہ اشتہارات ۱۹۷ ۴۴۴ جلد دوم بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ رَحِمَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلامَنَا خدا اُس پر رحم کرے جو ہماری بات کو سُنے ہماری جماعت میں ہمارے ایک دوست ہیں نوجوان اور نو عمر اور خوش شکل اور قومی اور پورے تندرست۔قریباً بائیس یا تئیس برس کی اُن کی عمر ہوگی۔اور جہاں تک میں نے اُن کے حالات میں غور کیا ہے میں انہیں ایک جوان صالح اور مہذب اور نیک مزاج اور خوش خلق اور غریب طبع اور نیک چلن اور دیندار اور پر ہیز گار خیال کرتا ہوں۔وَاللهُ حَسِيبُۂ۔ماسوا اس کے وہ ایک ہونہار جوان ہیں۔تعلیم یافتہ جو ایم اے کا درجہ حاصل کر چکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب وہ کسی معزز عہدہ اکسٹرا اسسٹنٹی وغیرہ کے مستحق ہیں۔اُن کو اپنی شادی کے لئے ایک ایسے رشتہ کی ضرورت ہے۔جہاں بیہودہ رسوم اور اسراف نہ ہو۔اور لڑکی میں عقل اور شکل اور نیک چلنی اور کسی قدرنوشت خواند کی ضروری شرطیں پائی جائیں۔میری رائے میں اس لڑکی کی بڑی خوش نصیبی ہوگی جو ایسے جوان صالح ہونہار کے گھر میں آئے۔میں بہت خوش ہوں گا اگر کوئی شخص میرے دوستوں اور میری جماعت میں سے صفات مذکورہ کے ساتھ اپنی لڑکی رکھتا ہوں اور اس تعلق کو قبول کرے۔مجھے اس جوان ایم اے پر نہایت نیک ظن ہے