مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 382
مجموعہ اشتہارات ۳۸۲ جلد دوم اس قدر یہاں بھی لکھا گیا اور بزرگ موصوف نے جو میرے نام بغرض معذرت ۲۹ را کتوبر ۱۸۹۷ء کو خط لکھا تھا جس کا خلاصہ چودھویں صدی میں چھپا ہے اس خط کو بغرض مصلحت مذکورہ بالا بحذف بعض فقرات ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وو نقل مطابق اصل اخبار چودھویں صدی والا مجرم پلا سیدی و مولائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ایک خطا کا راپنی غلط کاری سے اعتراف کرتا ہوا ( اس نیاز نامہ کے ذریعہ سے ) قادیان کے مبارک مقام پر ( گویا ) حاضر ہو کر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔یکم جولائی ۹۷ء سے یکم جولائی ۹۸ء جو اس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی بادشاہت میں آپ کے مقابلہ میں اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا ہے (اس موقعہ پر مجھے القا ہوا کہ جس طرح آپ کی دعا مقبول ہوئی اسی طرح میری التجا و عاجزی قبول ہو کر حضرت اقدس کے حضور سے معافی اور ہائی دی گئی ) مجھے اب زیادہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں تاہم اس قدر ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں ابتدا سے آپ کی اس دعوت پر بہت غور سے جویائے حال رہتا رہا اور میری تحقیق ایمانداری و صاف دلی پر مبنی تھی تختی که (۹۰) فیصدی یقین کا مدارج پہنچ گیا۔(۱) آپ کے شہر کے آریہ مخالفوں نے گواہی دی کہ آپ بچپن سے صادق و پاکباز تھے۔(۲) آپ جوانی سے اپنے تمام اوقات خدائے واحد حتی و قیوم کی عبادت میں لگا تار صرف فرماتے رہے۔إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ۔لے یہ عنوان بزرگ موصوف نے اپنے خط کے سر پر لکھا تھا۔چونکہ اس عنوان میں نہایت انکسار ہے جو انسان کو بوجہ اس کے کمال تذلیل کے مور درحمت الہی بناتا ہے اس لئے ہم نے اس کو جیسا کہ اصل خط میں تھا لکھ دیا ہے۔منہ