مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 362

مجموعہ اشتہارات ۳۶۲ جلد دوم پاکر باپوں اور بیٹوں اور بھائیوں کو اسلام کے لئے چھوڑ دیں گے۔مناسب ہے کہ ہر ایک صاحب توفیق اپنے دائگی چندہ سے اطلاع دیوے کہ وہ اس کارخیر کی امداد میں کیا کچھ ماہواری مدد کر سکتا ہے۔اگر یہ سرمایہ زیادہ ہو جائے تو کیا تعجب ہے کہ یہ سکول انٹرنس تک ہو جائے۔واضح رہے کہ اول بنیاد چندہ کی اخویم مخدومی مولوی حکیم نورالدین صاحب نے ڈالی کیونکہ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ میں اس سکول کے لئے دس روپیہ ماہواری دوں گا۔اور مرزا خدا بخش صاحب اتالیق نواب محمد علی خان صاحب نے دورو پید اور محمد اکبر صاحب نے ایک روپیہ ماہواری اور میر ناصر نواب صاحب نے ایک روپیہ ماہواری اور اللہ داد صاحب کلرک شاہ پور نے ٫۸(آٹھ آنہ ) ماہواری چندہ دینا قبول کیا ہے۔المشـ تهر میرزا غلام احمد از قادیان ۲۶×۲۰ ۱۵ ستمبر ۱۸۹۷ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان (یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۵۳ تا ۱۵۵) نوٹ۔ہر ایک صاحب کا اختیار ہو گا کہ اپنے لڑ کے قادیان میں تعلیم کے لئے بھیجیں۔بورڈنگ اور انتظامی امور کی کارروائی فہرست چندہ کے مرتب ہونے کے بعد شروع ہوگی۔