مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 363 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 363

مجموعہ اشتہارات ۳۶۳ (۱۸۵) جلد دوم ا ہے کہ اسے مارا حکام اس کو موت کا میں نے کے لئے یا اشتہار ہر ایک ضلع میں بھیجاجائے گا چونکہ پنجاب اور ہندوستان کے اکثر اضلاع میں میرے مرید ہیں اور ہورہے ہیں اس سے نظام کی واقعیت کے اشتہار واجب الاظہار جو خاص اس غرض سے شائع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ عالیہ قیصرہ ہند توجہ سے اس کو ملاحظہ فرماوے۔اور نیز اپنے مریدوں کی آگاہی اور ہدایت کے لئے شائع کیا گیا ہے۔میں اپنے دوستوں اور عام لوگوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ جو میرے پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ گویا میں نے ایک شخص عبد الحمید نام کو ڈاکٹر کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔وہ مقدمہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بے اصل متصور ہو کر ۲۳ اگست ۱۸۹۷ء کوعدالت کپتان ایم ، ڈبلیو ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپورہ سے خارج کیا گیا۔چونکہ اللہ تعالیٰ کو اس مقدمہ کی اصلیت ظاہر کرنی منظور تھی اس لئے اس نے ایک ایسے حاکم بیدار مغز اور محنت کش اور منصف مزاج حق پسند خدا ترس یعنی جناب کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ کے ہاتھ میں یہ مقدمہ دیا جس کا پاک کانشنس اس بات پر مطمئن نہ ہو سکا کہ جو