مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 358 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 358

مجموعہ اشتہارات ۳۵۸ ١٨٣ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلٌ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى چونکہ ہماری وہ مسجد جو گھر کے نزدیک ہے جس میں پانچ وقت کی نماز پڑھی جاتی ہے بہت تنگ ہے اور نماز کے وقت اکثر یہ تکلیف رہتی ہے کہ نمازی یا تو دوسری مسجد کی طرف دوڑتے ہیں اور یا اگر کم ہوں تو گھر کی کسی کوٹھڑی میں یا دوسری چھت پر کھڑے ہوکر یہ نہایت دقت نماز ادا کرتے ہیں۔میرے دل میں مدت کا خیال تھا کہ اگر اس مسجد کی دہنی طرف جو زمین خالی پڑی ہے ایک مکان طیار ہو کر مسجد کے ساتھ ملا دیا جائے تو کم سے کم چالیس آدمی اس میں نماز کے لئے کھڑے ہو سکتے ہیں۔اور اگر او پر ایک اور چھت ہو تو اسی آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں۔یہ خیال مدت کا تھا مگر باعث کمزوری اپنی جماعت کے اسکے اظہار میں تامل تھا۔آج میں نے سوچا کہ ہر ایک کام خدا کرتا ہے نہ کہ انسان کیا تعجب ہے کہ چندہ سے یہ کام نکل سکے اور اس کارخیر کی برکت سے خدا ایسے لوگوں کو بھی توفیق دے دے جو بے توفیق ہوں اور ثواب آخرت اور خوشنودی الہی کا موجب ہو۔کیونکہ یہ وہ مسجد ہے جس کی نسبت اس عاجز کو الہام ہوا تھا وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا اور جس کی نسبت الہام ہوا تھا مُبَارِكٌ وَمُبَارَكٌ وَكُلُّ امْرِ مُبَارَكِ يُجْعَلُ فِيهِ اور جس پر فرشتوں کوتحریر کرتے دیکھا تھا سو تو تکلا علی اللہ اس حصہ مسجد کے لئے یہ اشتہار دیتا ہوں۔اور امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک دوست اور مخلص