مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 336
مجموعہ اشتہارات جلد دوم نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کے خط کی نقل بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ طبیب روحانی مسیح الزمان مكرم معظم سَلَّمَكُمُ اللهُ تَعَالَى السلام علیکم۔حسب الحکم حضور کل حال متعلق جو بلی عرض کرتا ہوں :۔۲۱ ۲۲ جون یعنی دو دن جشن جو بلی کے لئے مقرر ہوئے تھے چونکہ گورنمنٹ کا حکم تھا کہ کل رسوم متعلق جو بلی ۲۲ جون ۱۸۹۷ء کو پوری کی جائیں اس لئے سب کچھ ۲ کو کیا جانا قرار پایا۔ریاست مالیر کوٹلہ میں جیسے رئیس اعظم وفادار رہے ہیں ویسے ہی خواتین بھی وفادار اور عقیدت مند گورنمنٹ کے رہے ہیں اور بہت مواقع میں اس کا ثبوت دیا ہے۔بلکہ بعض جگہ خود دلڑائی میں شریک ہوکر گورنمنٹ کی اعانت کی ہے۔اب چونکہ لڑائی کا موقع تو جاتا رہا ہے۔اب بموجب حالت زمانہ ہم لوگ ہر طرح خدمت کے لئے حاضر ہیں۔اور ہم ایسا کیوں نہ کریں جبکہ اس گورنمنٹ کا ہم پر خاص احسان ہے۔وہ یہ کہ سکھوں کے عروج کے زمانہ میں سکھوں نے اس ریاست کو بہت دق کیا تھا اور اگر وقت پر جنرل اختر لونی صاحب ابر رحمت کی طرح تشریف نہ لے آتے تو یہ ریاست کبھی کی اس خاندان سے نکل کر سکھوں کے ہاتھ میں ہوتی۔پس ہمارا خاندان تو ہر طرح گورنمنٹ کا مرہون منت ہے۔اور اب یہ سلسلہ بہ سبب حضور اور زیادہ مستحکم ہو گیا۔اور جو احسانات گورنمنٹ کے ہماری جماعت پر ہیں وہ قند مکرر کا لطف دینے لگے تو مجھ کوضروری ہوا کہ اپنے ہمسروں سے بڑھ کر کچھ کیا جائے۔