مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 308

مجموعہ اشتہارات ۳۰۸ جلد دوم میں بہت تقریر کی۔پھر ا خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی نے تقریر کی اور پھر بعد اُن کے اخویم مولوی برہان الدین صاحب جہلمی اُٹھے اور انہوں نے پنجابی میں تقریر کر کے عام لوگوں کو اطاعت ملکہ معظمہ کے لئے بہت ترغیب دی۔بعد اُن کے مولوی جمال الدین صاحب سید والا ضلع منٹگمری نے اُٹھ کر پنجابی میں تقریر کی۔مگر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام جن کو نادان مسلمان اب تک خونریز کی صورت میں انتظار کر رہے ہیں وہ درحقیقت فوت ہوگئے ہیں۔یعنی ایسے خیال کہ کسی وقت مہدی اور مسیح آنے سے مسلمان خونریزیاں کریں گے صحیح نہیں ہے اور عام لوگوں کو نیک بختی اور نیک چلنی کی ترغیب دی گئی۔اور اس مبارک موقعہ پر ساٹھ ستر آدمیوں نے ہر ایک گناہ اور بدچلنی سے رو رو کر توبہ کی۔یہاں تک کہ اُن کی گریہ زاری سے مسجد گونج رہی تھی۔اب ذیل میں وہ دعائیں چھ زبانوں میں درج کی جاتی ہیں۔الراقم میرزا غلام احمد قادیانی ۲۳ جون ۱۸۹۷ء دعا اور آمین اُردو زبان میں اے مخلصان با صدق وصفا محبان بے ریا جس امر کے لئے آپ سب صاحبان تکلیف فرما ہوکر اس عاجز کے پاس قادیان میں پہنچے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے احسانات کو یاد کر کے اُن کی سلطنت در از شصت سالہ کے پوری ہونے پر اُس خدائے عز وجل کیا شکر کریں۔جس نے محض لطف و احسان سے ایک لمبے زمانہ تک ایسی ملکہ محسنہ کے زیر سایہ ہمیں ہر ایک طرح کے امن سے رکھا جس سے ہماری جان و مال و آبرو جابروں اور ظالموں کے حملہ سے امن میں رہی۔اور ہم تمام تر آزادی سے خوشی اور راحت کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے۔اور نیز اس وقت ہمیں بغرض ادائے فرض شکر گزاری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے لئے جناب الہی میں دعا کرنی چاہیے کہ جس طرح