مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 16
مجموعہ اشتہارات ۱۶ جلد دوم پھر اس کے بعد ایک بڑی کتاب مِنَنُ الرَّحْمَنِ شائع کی جائے گی۔جس سے ویدوں کا سارا پردہ گھل جائے گا۔اس روز عام ہندوؤں کو معلوم ہوگا جو حقیقت میں وہ تمام باتیں سچی تھیں جو باوانا تک صاحب نے ویدوں کی نسبت کہیں اور نہ صرف اسی قدر بلکہ باوا صاحب کی اس سے بڑی کرامت ثابت ہوگی جو انہوں نے اپنی روشن ضمیری سے پہلے ہی ویدوں کی نسبت وہ باتیں کہیں جو کامل تحقیقات کے بعد بچی نکلیں اور اسی بات کا نام کرامت ہے اور کتاب مِنَـنُ الرَّحْمنِ میں بڑے مضبوط دلائل سے یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ سنسکرت زبان اور ایسا ہی دوسری زبانیں عربی کے بگڑے ہوئے الفاظ ہیں۔اور یہ زبانیں پیچھے سے شائع ہوئی ہیں اور سب زبانوں کی ماں جو خدا تعالیٰ کی وحی اور الہام سے پہلے انسان کو ملی عربی ہے۔اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کی کامل کتاب جو قرآن شریف ہی ہے عربی ہی میں نازل ہوئی۔غرض یہ کتاب ایسی برکتوں اور معارف جدیدہ سے بھری ہوئی ہے جس سے اُمید ہے کہ تمام قو میں عام برکتیں اس سے حاصل کریں گی۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکس غلام احمد قادیانی ۲۶×۲۰ یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے) ـار ۹ ستمبر ۱۸۹۵ء اس اشتہار کی اصل کاپی خلافت لائبریری ربوہ کے ریکارڈ میں موجود ہے) فہرست کتب موجوده در مطبع ضیاء الاسلام قادیان ضلع گورداس پور پنجاب۔براہین احمدیہ جلد چہارم الله ، سرمه چشم آریا شحن بق ، فتح اسلام ، توضیح مرام ازالہ اوہام سے فیصلہ آسمانی ار آئینہ کمالات اسلام اردو مع التبليغ عربی مترجم فارسی نگار ، برکات الدعام ، شہادت القرآن علی نزول المسیح الموعود في آخر الزمان ۶ ، تحفہ بغداد عربی ۲ ، حمامة البشرى۔۔۔۔عد ، نور الحق حصہ اول و دوم معہ ترجمہ اردو ار ، اتمام الحج ۳، کرامات الصادقین یعنی تفسیر سورۂ فاتحہ عربی مع قصائد عه ، سر الخلافہ ۸/ نور القرآن نمبر اول ماہواری رسالہ ۴ رجون جولائی اگست ۹۵ء بذریعہ وی پی یا قیمت پیشگی بھیج کر جو چاہیں خرید ہیں۔فقط مطبع ضیاء الاسلام قادیان