مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 299
مجموعہ اشتہارات ۲۹۹ جلد دوم خاتم المرسلین کے عنوان سے معنون نہیں کیا ہے صرف خاتم النبیین کا خطاب ہی عطا فرمایا ہے۔مختصر بات یہ کہ اول اپنے آپ کو ولی ملہم کہتا تھا اس کے بعد مسیح موعود ہو گیا۔آہستہ آہستہ صرف اپنے قول سے مہدویت کے مرتبہ عالی تک پہنچا ہے اور اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ اس نے اپنے آپ کو اپنی رائے کے مطابق رسالت کے پائے معلی تک پہنچا دیا ہے۔اس بات کا گمان کرتے ہوئے ہم اس بات پر پہنچے ہیں کہ پانچویں قدم کی ترقی کر کے وہ شریر شداد نمرود کے قدم پر چلتے ہوئے الوہیت کا کلاہ اپنے سرکش سر پر رکھے گا کہ جس میں خیالات فاسدہ ہیں اور وہ مالیخولیا کی کان ہے اس میں ہذیان باطلہ ہیں اور کچھ تعجب نہیں کہ اس ضعیف الاعتقاد کے بارے میں شاعر معجز بیان کہا جائے۔اس سے چند سال پہلے پیشگوئی کے طور پر اشعار کے دیوان میں اس نے کچھ اشعار اپنے تدوین کیے ہیں۔سال اول میں وہ مطرب بن گیا اور دوسرے میں خواجہ اور قسمت نے یاوری کی تو امسال وہ سید ہوگا۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ ان باتوں کو معاف کرو اور اسے شیطان کا بیٹا سمجھو اور ہمیں اس پریشان نویسی سے معاف کرو عزیز! ہمارا سلام شریعت مدار مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب اور داروغہ عبدالغفور خان صاحب کو پہنچاؤ اور اپنے پاؤں کا ماپ لے کر ہماری طرف روانہ کریں تا کہ میں دارالخلافہ استنبول سے مسجد کا ایک جوتا اس کے مطابق میں طلب کروں تا کہ میں آپ کی ذات عالی کو احترام کے طور پر پیش کروں اور طبع عالی کے لئے میں جلدی پیش کرسکوں۔والسلام الراقم حسین کا می