مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 296
مجموعہ اشتہارات ۲۹۶ جلد دوم سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے۔سوایسا ہی ظہور میں آیا۔اب میں سفیر مذکور کا انکساری خط جو میری طرف پہنچا تھا اور پھر اس کا دوسرا خط جو ناظم الہند میں چھپا ہے ذیل میں لکھتا ہوں۔ناظرین خود پڑھ لیں اور نتیجہ نکال لیں۔اور ہماری جماعت کو چاہیے کہ آیندہ ایسے شخص کے ملنے سے دستکش رہیں۔آسمانی سلسلہ سے دنیا پیار نہیں کرسکتی۔المشتهر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی نقل اس خلا کی جو سفیر نے لاہور سے ہماری ملاقات کی درخواست کے لئے بھیجا تھا۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔جناب مستطاب معلی القاب قدوة الحققين قطب العارفین حضرت پیر دستگیر میرزا غلام احمد صاحب دام کراماتہ۔چوں اوصاف جمیلہ واخلاق حمیدہ آں ذات ملکوتی صفات در شہر لاہور بسمع ممنونیت و از مریدان سعادت انتسابان تقاریر و تصانیف عالیہ آں نجسته مقام بدست احترام وممنونیت رسید - لہذا سودائے زیارت دیدار ساطع الانوار سویدائے دل شناور یر البریز اشتیاق کرده است - انشاء اللہ تعالیٰ از لاہور بطریق امرت سر به خاکپائے روحانیت احتویٰ سامی خواهم رسید و در میں خصوص تلغراف بر حضور سراسر نور مقدس خواهم کشید - فقط حسین کا می سفیر سلطان المعظم مهر نقل اس خط کی جو سفیر کی طرف سے ناظم الہند ۵ ارمئی ۱۸۹۷ء میں چھپا ہے۔بحضور سید السادات العظام وفخر النجباء الكرام مولنا سیدمحمد نا ظرحسین صاحب ناظم ادام اللہ فیوضہ وظل عاطفته سیدی و مولائی؟ التفات نامه ذات سامی شما بدست تبجیل و احترام ما رسید الحق ممنونیت غیر مترقبه عظمی بخشید فدایت شوم که استفسار احوال غرائب اشتمال کادیان و کادیانی ( قادیان و قادیانی) لے نوٹ۔غور کرنے کے لائق ہے کہ یہ القاب کسی مذہب کے شخص کے لئے لکھا ہے۔منہ